🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. باب الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لاَ نَفَقَةَ لَهَا:
باب: مطلقہ بائنہ کے نفقہ نہ ہونے کابیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1481 ترقیم شاملہ: -- 3717
وحدثنا وحدثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، حدثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: تَزَوَّجَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَكَمِ، فَطَلَّقَهَا فَأَخْرَجَهَا مِنْ عَنْدِهِ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ عُرْوَةُ، فقَالُوا: إِنَّ فَاطِمَةَ قَدْ خَرَجَتْ، قَالَ عُرْوَةُ: فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فَأَخْبَرْتُهَا بِذَلِكَ، فقَالَت: " مَا لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ خَيْرٌ فِي أَنْ تَذْكُرَ هَذَا الْحَدِيثَ ".
عروہ بن زبیر نے کہا: یحییٰ بن سعید بن عاص نے عبدالرحمٰن بن حکم کی بیٹی سے شادی کی، بعد میں اسے طلاق دے دی اور اسے اپنے ہاں سے بھی نکال دیا۔ عروہ نے اس بات کی وجہ سے ان پر سخت اعتراض کیا، تو انہوں نے کہا: فاطمہ (بھی اپنے خاوند کے گھر سے) چلی گئی تھی۔ عروہ نے کہا: اس پر میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے کہا: فاطمہ بنت قیس کے لیے اس حدیث کو بیان کرنے میں کوئی خیر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3717]
حضرت ہشام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید بن عاص رحمہ اللہ نے عبدالرحمٰن بن حکم کی بیٹی سے شادی کی اور اسے طلاق دے کر اپنے ہاں سے نکال دیا، حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ان پر اعتراض کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے خاوند کے گھر سے چلی گئی تھیں، عروہ رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو آ کر خبر دی تو انہوں نے کہا کہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے حق میں اس واقعے کو بیان کرنا اچھا نہیں ہے (کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے نزدیک یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مخصوص حالات کی بنا پر ہوا تھا)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3717]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1481
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1482 ترقیم شاملہ: -- 3718
وَحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حدثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حدثنا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَت: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَوْجِي طَلَّقَنِي ثَلَاثًا، وَأَخَافُ أَنْ يُقْتَحَمَ عَلَيَّ، قَالَ: " فَأَمَرَهَا فَتَحَوَّلَتْ ".
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے میرے شوہر نے تین طلاقیں دے دی ہیں، اور میں ڈرتی ہوں کہ کوئی گھس کر مجھ پر حملہ کر دے گا، کہا: اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے جگہ بدل لی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3718]
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے خاوند نے مجھے تینوں طلاقیں دے دی ہیں، اور مجھے خطرہ ہے کہ مجھ پر ہجوم کیا جائے گا (کوئی اچانک گھس آئے گا)۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مکان بدلنے کا حکم دیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3718]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1482
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1481 ترقیم شاملہ: -- 3719
وَحدثنا وَحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حدثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَت: " مَا لِفَاطِمَةَ خَيْرٌ أَنْ تَذْكُرَ هَذَا "، قَالَ: تَعْنِي قَوْلَهَا: لَا سُكْنَى، وَلَا نَفَقَةَ.
شعبہ نے ہمیں عبدالرحمٰن بن قاسم سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد (قاسم) سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: اس بات کو بیان کرنے میں فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے کوئی بھلائی نہیں ہے کہ نہ رہائش ہے نہ خرچ۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3719]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے یہ بیان کرنا کہ ان کے لیے نہ رہائش ہے اور نہ نفقہ، بہتر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3719]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1481
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1481 ترقیم شاملہ: -- 3720
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقَ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ : لِعَائِشَةَ : أَلَمْ تَرَيْ إِلَى فُلَانَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ، فَخَرَجَتْ، فقَالَت: " بِئْسَمَا صَنَعَتْ "، فقَالَ: أَلَمْ تَسْمَعِي إِلَى قَوْلِ فَاطِمَةَ، فقَالَت: " أَمَا إِنَّهُ لَا خَيْرَ لَهَا فِي ذِكْرِ ذَلِكَ ".
سفیان نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے اور انہوں نے اپنے والد (قاسم) سے روایت کی، انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے فلانہ بنت حکم کو نہیں دیکھا؟ اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دیں تو وہ (اس کے گھر سے) چلی گئی۔ (عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: اس نے برا کیا۔ عروہ نے پوچھا: کیا آپ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کا قول نہیں سنا؟ تو انہوں نے جواب دیا: دیکھو! اس کو بیان کرنے میں اس کے لیے کوئی بھلائی نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3720]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، فاطمہ رضی اللہ عنہا کے حق میں یہ بات بیان کرنا بہتر نہیں ہے، یعنی (مطلقہ ثلاثہ کے لیے) نہ رہائش ہے اور نہ خرچہ۔ عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا، کیا آپ کو حکم کی فلاں بیٹی کی حرکت کا علم ہے؟ اس کے خاوند نے اسے طلاقِ بتہ دے دی تو وہ اس کے گھر سے چلی گئی، تو انہوں نے کہا، بہت برا کام کیا، عروہ نے پوچھا، کیا آپ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بات نہیں سنی؟ تو انہوں نے جواب دیا، ہاں، اس کے حق میں یہ بیان کرنا بہتر نہیں ہے (کیونکہ اگر میں اس کی وجہ بیان کروں گی، تو اسے تکلیف ہو گی)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 3720]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1481
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں