🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. باب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31085 ترقیم الشثری: -- 32466
٣٢٤٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال حدثنا هشام بن (سعد) (١) عن زيد ابن اسلم قال: لا بد لاهل هذا الدين من اربع: دخول في دعوة الإسلام، ولا بد من ⦗٦٠⦘ الإيمان وتصديق بالله وبالمرسلين اولهم وآخرهم وبالجنة والنار والبعث بعد الموت، ولا بد ان (تعمل) (٢) عملا (تصدق) (٣) به، ولا بد من ان تعلم علما تحسن به عملك، ثم قرا: ﴿وإني لغفار لمن تاب وآمن وعمل صالحا ثم اهتدى﴾ [طه: ٨٢] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ط]: (يعمل).
(٣) في [أ، ب، ط]: (يصدق).

حضرت ہشام بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دین والوں کے لیے چار باتیں لازمی ہیں، اسلام کی دعوت میں داخل ہونا، اور ایمان لانا ضروری ہے، اور تصدیق کرنا اللہ کی، اور اس کے پہلے اور آخری رسولوں کی، اور جنت، جہنم کی، اور موت کے بعد دوبارہ اٹھنے کی، اور ضروری ہے کہ ایسا عمل کریں جو ان کے ایمان کے سچّا ہونے کی تصدیق کرے، اور ضروری ہے کہ وہ اتنا علم سیکھیں جس کے ذریعہ ان کا عمل اچھا ہوجائے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی، اور بیشک میں غفار ہوں اس شخص کے حق میں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کیے پھر سیدھی راہ پر چلتا رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32466، ترقيم محمد عوامة 31085)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31086 ترقیم الشثری: -- 32467
٣٢٤٦٧ - حدثنا عبد الاعلى عن الجريري عن عبد الله بن شقيق قال: ما كانوا يقولون لعمل تركه رجل كفر غير الصلاة، (قال) (١) : كانوا يقولون: تركها كفر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [و]: (فقد).
(٢) صحيح؛ أخرجه الترمذي (٢٦٢٢)، ورواه الحاكم (١٢) من طريق عبد اللَّه بن شقيق عن أبي هريرة.

حضرت جریری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: صحابہ رضی اللہ عنہ م کسی عمل کے بھی چھوڑنے کی وجہ سے آدمی کو کافر نہیں گردانتے تھے سوائے نماز کے، راوی کہتے ہیں: وہ لوگ فرمایا کرتے تھے نماز کا چھوڑنا کفر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32467، ترقيم محمد عوامة 31086)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31087 ترقیم الشثری: -- 32468
٣٢٤٦٨ - حدثنا ابو بكر (١) عن عاصم عن ابي وائل قال: قيل له: إن ناسا يزعمون ان المؤمنين يدخلون النار، (قال) (٢) : لعمرك والله إن حشوها غير المؤمنين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [و]: (بن أبي عياش).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: (فقال).

حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: بیشک بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ مومنین جہنم میں داخل ہوں گے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! جہنم کی بھرتی مومنین کے علاوہ لوگوں سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32468، ترقيم محمد عوامة 31087)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31088 ترقیم الشثری: -- 32469
٣٢٤٦٩ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن مغيرة قال: سمعت شقيقا (يقول) (١) وساله رجل: سمعت ابن مسعود يقول: إنه من شهد انه مؤمن فليشهد انه في الجنة؟ قال: نعم (٢) (٣) . تم كتاب الإيمان (والحمد لله رب العالمين) (٤)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [و].
(٢) في نسخة [و]: زيادة (قال أبو بكر: الإيمان عندنا قول وعمل ويزيد وينقص آخر الكتاب والحمد للَّه رب العالمين والصلاة على محمد وعلى آله وسلم).
(٣) صحيح.
(٤) في [ك]: (والصلاة على محمد).

حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت شقیق رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا آپ رحمہ اللہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے سنا ہے: بلاشبہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ وہ مومن ہے پس اسے چاہیے کہ وہ اس بات کی گواہی بھی دے کہ یقینا وہ جنت میں ہوگا؟ حضرت شقیق رحمہ اللہ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے یہ سنا ہے۔ تم کتاب الإیمان والحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ علی رضی اللہ عنہ محمد صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ایمان کا بیان مکمل ہوا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32469، ترقيم محمد عوامة 31088)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں