مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما (عبره) أبو بكر الصديق ﵁
وہ تعبیرات جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ نے بیان فرمائیں
ترقیم عوامۃ: 31136 ترقیم الشثری: -- 32518
٣٢٥١٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق قال: مر صهيب بابي بكر فاعرض عنه، فقال: مالك اعرضت عني ابلغك شيء تكرهه؟ ⦗٨٤⦘ قال: لا والله إلا (رؤيا) (١) رايتها (لك) (٢) كرهتها، قال: وما رايت؟ قال: رايت يدك مغلولة إلى عنقك على باب رجل من الانصار يقال له ابو (الحشر) (٣) ، فقال (له) (٤) ابو بكر: نعم، ما رايت جمع (الله) (٥) لي (ديني) (٦) إلى يوم الحشر (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الرؤيا)، وفي [ب]: (لرؤيا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: (الحسن).
(٤) سقط (له) من: [هـ].
(٥) زيادة من [ك]: (اللَّه).
(٦) في [ب، ط]: (ذنبي).
(٧) صحيح.
حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے آپ سے منہ موڑ لیا، حضرت نے فرمایا کہ آپ نے کس بنا پر مجھ سے منہ موڑ لیا؟ کیا آپ کو میری طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات پہنچی ہے؟ انہوں نے فرمایا بخدا ایسا نہیں ہے، البتہ میں نے آپ کے بارے میں ایک خواب دیکھا ہے جو مجھے برا لگا ہے۔ انہوں نے کہا آپ نے کیا دیکھا ہے؟ فرمایا کہ میں نے آپ کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہوا دیکھا ہے انصار کے ایک آدمی کے دروازے پر جس کا نام ”ابو الحشر“ ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ نے بہترین خواب دیکھا ہے، اللہ تعالیٰ نے میرے لیے میرے دین کو قیامت تک جمع رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32518، ترقيم محمد عوامة 31136)
ترقیم عوامۃ: 31137 ترقیم الشثری: -- 32519
٣٢٥١٩ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ايوب عن ابي قلابة ان عائشة قالت لابيها: إني رايت في النوم كان قمرا وقع في (حجرتي) (١) -حتى ذكرت ثلاث مرات- فقال (لها) (٢) ابو بكر: صدقت رؤياك، دفن في بيتك خير اهل الارض ثلاثة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (حجري).
(٢) زيادة من [أ، جـ، ك]: (لها).
(٣) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك عائشة.
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد ماجد سے عرض کی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ چاند میری گود میں گِر گیا ہے، یہ بات انہوں نے تین مرتبہ بیان کی، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گھر میں روئے زمین کے تین بہترین آدمی دفن ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32519، ترقيم محمد عوامة 31137)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 3258
(٣٢٥٨) [*] حدثنا معتمر عن ايوب عن ابي قلابة (ان) (١) رجلا اتى ابا بكر فقال: إني رايت في النوم كاني ابول دما، قال: اراك تاتي امراتك وهي حائض، قال: نعم، قال: فاتق الله (ولا تعد) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أين).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك أبا بكر، أخرجه عبد الرزاق (١٢٧٠)، والدارمي (١١٠٢)، وأبو نعيم في الحلية ٢/ ٢٧٧.
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -3258، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31139 ترقیم الشثری: -- 32520
٣٢٥٢٠ - حدثنا (ابو) (١) اسامة عن (مجالد) (٢) عن عامر قال: اتى رجل ابا بكر (فقال) (٣) : إني رايت في المنام كاني اجري ثعلبا، قال: انت رجل كذوب، فاتق الله ولا تعد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (مجاهد).
(٣) في [ك]: (قال).
(٤) منقطع ضعيف، عامر الشعبي لم يدر أبا بكر، ومجالد ضعيف.
حضرت عامر سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں لومڑی دوڑا رہا ہوں، آپ نے فرمایا کہ تم جھوٹے آدمی ہو اللہ سے ڈرو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32520، ترقيم محمد عوامة 31139)
ترقیم عوامۃ: 31140 ترقیم الشثری: -- 32521
٣٢٥٢١ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن الشعبي قال: قالت عائشة لابي بكر: إني رايت في المنام بقرا (ينحرن) (١) حولي، قال: إن صدقت (رؤياك) (٢) قتلت حولك فئة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (ينحرون).
(٢) في [ك]: (رؤيا).
(٣) ضعيف منقطع، الشعبي لم يدرك أبا بكر، ومجالد ضعيف.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرے ارد گرد بہت سی گائیں ذبح کی جا رہی ہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گرد ایک جماعت قتل کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32521، ترقيم محمد عوامة 31140)