مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. رؤيا عائشة ﵂
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے خواب
ترقیم عوامۃ: 31153 ترقیم الشثری: -- 32534
٣٢٥٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق عن مسروق عن عائشة (قالت) (١) : رايتني على تل كان حولي بقرا (تنحر) (٢) ، فقال مسروق: إن استطعت ان لا تكوني انت هي فافعلي، قال: فابتليت بذلك رحمها الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال).
(٢) في [أ، هـ]: (ينحرن).
(٣) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو خواب میں ایک ٹیلے پر دیکھا اور میرے گرد بہت سی گائیں ذبح کی جا رہی تھیں، حضرت مسروق نے فرمایا اگر آپ کے اندر طاقت ہے کہ آپ وہ نہ ہو تو ایسا ضرور کریں، لیکن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس میں مبتلا ہوگئیں اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32534، ترقيم محمد عوامة 31153)
ترقیم عوامۃ: 31154 ترقیم الشثری: -- 32535
٣٢٥٣٥ - حدثنا عبد الله بن بكر السهمي عن حاتم بن ابي صغيرة عن ابن ابي مليكة عن عائشة بنت طلحة عن عائشة ام المؤمنين انها قتلت جانا فاتيت فيما يرى النائم فقيل لها: ام والله لقد قتلت مسلما، (قالت) (١) : فلم يدخل على ازواج النبي ﷺ؟ فقيل لها: ما يدخل عليك (إلا) (٢) وعليك ثيابك، فاصبحت فزعة وامرت باثني عشر الفا (فجعلت) (٣) في سبيل الله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سطقت من: [ك].
(٢) في [ك]: (ولا).
(٣) في [ك]: (فجعل)، وسقط من: [هـ].
(٤) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت طلحہ رضی اللہ عنہا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک سانپ کو قتل کردیا، چناچہ ان سے خواب میں کہا گیا بخدا تم نے ایک مسلمان کو قتل کیا ہے، آپ نے فرمایا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کے حجروں میں کیوں داخل ہوا تھا؟ ان سے کہا گیا کہ وہ آپ کے پاس اسی وقت آتا ہے جب آپ اپنے کپڑوں میں ہوتی ہیں، چناچہ آپ گھبرا کر اٹھیں اور بارہ ہزار اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32535، ترقيم محمد عوامة 31154)