🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. في الرجل يوصي لرجل بوصية فيموت الموصى له قبل الموصي
اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31381 ترقیم الشثری: -- 32772
٣٢٧٧٢ - (١) حدثنا حفص عن اشعث عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي في رجل اوصى لرجل فمات الذي اوصى له قبل ان ياتيه، قال: هي لورثة الموصى له (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث وأشعث.

حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے کسی آدمی کے لئے وصیت کی پھر جس کے لئے وصیت کی تھی وہ اس وصیت کرنے والے سے پہلے ہی مرگیا، آپ نے فرمایا اس وصیت کے حق دار اس شخص کے ورثاء ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32772، ترقيم محمد عوامة 31381)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31382 ترقیم الشثری: -- 32773
٣٢٧٧٣ - حدثنا حفص قال: سالت (عمرا) (١) عنه قال: كان الحسن يقول: هي لورثة الموصى له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمر).
حفص فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں عمرو رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تھا انہوں نے فرمایا کہ حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ وصیت اس شخص کے ورثاء کو جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32773، ترقيم محمد عوامة 31382)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31383 ترقیم الشثری: -- 32774
٣٢٧٧٤ - حدثنا (عبدة عن سعيد) (١) عن ابي معشر عن إبراهيم قال: إذا اوصى لرجل -وهو ميت يوم يوصي له- فإن الوصية ترجع إلى ورثة الموصي (٢) ، وإذا اوصى لرجل ثم مات فإن الوصية لورثة الموصى له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (غندر عن شعبة) ورواية سعيد عن أبي معشر أشهر، وقد أخرج بنحوه الدارمي (٣٢٤٧) من طريق سعيد.
(٢) زيادة في [أ، ب]: (له).

ابو معشر حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کسی کے لئے کچھ مال کی وصیت کرے اور جس دن اس نے وصیت کی اسی دن مرجائے تو وصیت ورثاء کی طرف لوٹے گی (کہ وہ اس کو نافذ کریں گے) اور جب کسی کے لئے وصیت کی اور جس کے لئے وصیت کی تھی مرجائے تو اس کے ورثاء وصیت کے حق دارہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32774، ترقيم محمد عوامة 31383)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31384 ترقیم الشثری: -- 32775
٣٢٧٧٥ - حدثنا ابن علية عن خالد عن ابي قلابة قال: لا وصية لميت.
ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ مردے کے لئے وصیت معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32775، ترقيم محمد عوامة 31384)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31385 ترقیم الشثری: -- 32776
٣٢٧٧٦ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الشعبي قال: لا وصية لميت] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
شعبی فرماتے ہیں کہ مردے کے لئے وصیت معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32776، ترقيم محمد عوامة 31385)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31386 ترقیم الشثری: -- 32777
٣٢٧٧٧ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في الرجل يوصي الوصية فيموت الذي اوصي له قبل الذي اوصى قال: ليس له شيء، إنه اوصى له وهو ميت.
زہری اس شخص کے بارے میں جو کچھ وصیت کرے لیکن جس کے لئے وصیت کی وہ اس سے پہلے ہی مرجائے فرماتے ہیں: اس وصیت کا کوئی اعتبار نہیں، کیونکہ اس نے گویا مردے کے لئے وصیت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32777، ترقيم محمد عوامة 31386)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31387 ترقیم الشثری: -- 32778
٣٢٧٧٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في الرجل يوصي بالوصية فيموت الموصى له قبل الذي اوصى قال: تبطل، (وإن) (١) مات الذي اوصى ثم الذي اوصي له، كان لورثته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (فإن).
حماد فرماتے ہیں اس شخص کے بارے میں جس نے کوئی وصیت کی اور جس کے لئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے مرجائے، کہ وہ وصیت باطل ہوجائے گی، اور اگر پہلے وصیت کرنے والا مرجائے پھر وہ جس کے لئے وصیت کی گئی تھی تو اس کے ورثاء اس مال کے حق دار ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32778، ترقيم محمد عوامة 31387)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں