مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في الرجل يوصي لرجل بثلث ماله ثم أفاد بعد ذلك مالا
یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 31388 ترقیم الشثری: -- 32779
٣٢٧٧٩ - (١) حدثنا هشيم عن مغيرة (٢) عن إبراهيم في رجل اوصى لرجل بثلث ماله، وافاد مالا قبل ان يموت ثم مات، قال: له الثلث الذي اوصى له، وله ثلث ما افاد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن أبي معشر).
حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جو کسی کے لئے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کرے اور پھر مرنے سے پہلے اس کا مال بڑھ جائے، پھر مرجائے، فرمایا: اس شخص کو جس کے لئے وصیت کی گئی ہے اس کے پہلے مال کا ایک تہائی حصّہ ہے اور اس کے ساتھ اس نئے حاصل شدہ مال کا ایک تہائی حصّہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32779، ترقيم محمد عوامة 31388)
ترقیم عوامۃ: 31389 ترقیم الشثری: -- 32780
٣٢٧٨٠ - (١) حدثنا حفص عن سعيد عن قتادة عن خلاس عن علي في رجل اوصى بثلث ماله وقتل خطا، قال: الثلث داخل في ديته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) ضعيف؛ سعيد اختلط.
خلاس حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کی پھر غلطی سے قتل ہوگیا، فرمایا: ایک تہائی کی وصیت اس کی دیت میں بھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32780، ترقيم محمد عوامة 31389)
ترقیم عوامۃ: 31390 ترقیم الشثری: -- 32781
٣٢٧٨١ - حدثنا حفص عن اشعث عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي قال: له ثلث ماله، (وثلث ديته) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث والأشعث.
حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ اس آدمی کو اس وصیت کرنے والے کا ایک تہائی اور اس کی دیت کا بھی ایک تہائی دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32781، ترقيم محمد عوامة 31390)
ترقیم عوامۃ: 31391 ترقیم الشثری: -- 32782
٣٢٧٨٢ - حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن في الرجل (إذا) (١) ⦗١٧٩⦘ اوصى بثلث ماله (فقتل) (٢) خطا، قال: يدخل ثلث الدية في ثلث ماله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [م]: (وقتل).
حضرت حسن رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جس نے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کی پھر غلطی سے قتل ہوگیا، آپ نے فرمایا: دیت کا ایک تہائی اس کے مال کے ایک تہائی میں داخل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32782، ترقيم محمد عوامة 31391)
ترقیم عوامۃ: 31392 ترقیم الشثری: -- 32783
٣٢٧٨٣ - حدثنا عباد عن اشعث عن الشعبي قال: اهل الوصية شركاء في الوصية، إن زادت وإن نقصت.
اشعث، حضرت شعبی سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: وصیت کے مالک وصیت کے مال میں شریک ہوں گے چاہے وہ بڑھے یا گھٹے، أشعث فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات محمد بن سیرین سے بیان کی تو انہوں نے اس کو پسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32783، ترقيم محمد عوامة 31392)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32784
٣٢٧٨٤ - قال: فاخبرت به ابن سيرين فاعجبه ذلك.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32784، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31393 ترقیم الشثری: -- 32785
٣٢٧٨٥ - حدثنا زيد بن الحباب عن ابن لهيعة عن يزيد بن ابي حبيب عن عمر ابن عبد العزيز في رجل اوصى لرجل بوصية ثم جاءه مال او افاد مالا، قال: لا يدخل (فيه) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
یزید بن ابی حبیب حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی کے لئے کوئی وصیت کی، پھر اس کے پاس مال آگیا، فرمایا کہ وہ اضافی مال اس وصیت میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32785، ترقيم محمد عوامة 31393)