مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. في الرجل يوصي للرجل بشيء من ماله
یہ باب ہے اس شخص کے بیان میں جو اپنے مال کے کچھ حصے کی کسی کے لئے وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 31394 ترقیم الشثری: -- 32786
٣٢٧٨٦ - (١) حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم قال: إذا اوصى الرجل للرجل بخمسين درهما عجلت له من العين، وإذا اوصى بثلث او ربع كان في العين والدين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (حدثنا أبو بكر) في: [م].
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کے لئے پچاس درہم کی وصیت کرے تو اس کو وہ دراہم میت کے نقد مال میں سے دے دیے جائیں گے، اور جب کوئی ایک تہائی یا ایک چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال اس آدمی کو میت کے نقد مال اور قرض دونوں سے نکال کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32786، ترقيم محمد عوامة 31394)
ترقیم عوامۃ: 31395 ترقیم الشثری: -- 32787
٣٢٧٨٧ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن في الرجل يوصي للرجل بخمسين درهما من (ماله) (١) قال: يعجل ما بينه وبين ثلث العين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (مال).
عمرو حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو کسی کے لئے اپنے مال میں سے پچاس درہم کی وصیت کرے، آپ نے فرمایا کہ موجودہ نقد مال کے ایک تہائی حصے سے نکال کر دے دیے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32787، ترقيم محمد عوامة 31395)