🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. في قوله تعالى: ﴿وإذا حضر القسمة أولو القربى﴾
اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی)کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31535 ترقیم الشثری: -- 32933
٣٢٩٣٣ - حدثنا عباد بن العوام عن داود عن سعيد بن المسيب في قول: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه﴾ (١) [النساء: ٨] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أن سعيد بن المسيب لما فسر هذه الآية، بأن المراد عند الوصية فيوصى لهم، وليس المراد عطية جديدة عند قسمة الميراث، خاطبه داود بنقل خبر محمد عن عبيدة بأن المراد عطية جديدة تكون عند قسمة الميراث، كما أخرجه ابن جرير في التفسير ٤/ ٢٦٥، وسنن البيهقي ٦/ ٢٦٧.
سعید بن مسیب نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کی تفسیر میں محمد بن سیرین کے واسطے سے حضرت عبیدہ کے بارے میں بیان فرمایا کہ وہ ایک وصیت کے ذمہ دار بن گئے تو انہوں نے ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیا اور اس سے اس آیت میں بیان کردہ لوگوں کے لئے کھانا تیار کرایا، اور پھر فرمایا کہ اگر یہ آیت نہ ہوتی تو یہ سب کام میرے مال سے ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32933، ترقيم محمد عوامة 31535)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32934
٣٢٩٣٤ - فحدث عن محمد عن عبيدة انه ولي وصية فامر بشاة فذبحت فصنع طعاما (لاهل) (١) هذه الآية وقال: لولا هذه الآية لكان هذا من مالي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لأجل).
(٢) أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٤٨٥٩)، وابن جرير في التفسير ٤/ ٢٦٨.

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32934، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31536 ترقیم الشثری: -- 32935
٣٢٩٣٥ - جرير عن مغيرة عن إبراهيم في قوله: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه﴾ قال: (كان إذا) (١) قسم القوم الميراث، وكان هؤلاء شهودا رضخ لهم من الميراث، فإن كانوا اغنياء واحد منهم شاهد، فإن شاء اعطى من نصيبه وإلا قال لهم قولا معروفا، يقول: إن (٢) لكم فيه حقا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (إذا كان).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (كان).

مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کی تفسیر میں فرمایا کہ جب لوگ میراث تقسیم کرتے اور یہ لوگ وہاں موجود ہوتے تو ان کو میراث میں سے تھوڑا بہت دے دیا جاتا تھا، اور اگر ورثاء موجود نہ ہوتے اور اس وقت ان لوگوں میں سے کوئی وہاں موجود ہوتا تو اگر اپنے حصّے سے دینا چاہتا تو دے دیتا ورنہ ان سے مناسب بات کہہ دیتا، یعنی یوں کہتا؛ بلاشبہ تمہارا اس مال میں حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32935، ترقيم محمد عوامة 31536)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31537 ترقیم الشثری: -- 32936
٣٢٩٣٦ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن عاصم عن ابي العالية والحسن قالا: يرضخون ويقولون قولا معروفا.
عاصم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ان لوگوں کو کچھ مال دے دیا جائے گا اور ورثاء ان سے اچھی بات کہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32936، ترقيم محمد عوامة 31537)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31538 ترقیم الشثری: -- 32937
٣٢٩٣٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان رجل يقسم ميراثا فقال لصاحبه: الا تجيء (نحيي) (١) آية من كتاب الله قد (اميتت) (٢) فقسم بينهم من نصيبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بخير).
(٢) في [هـ]: (أصبت).

مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ ایک آدمی میراث تقسیم کر رہا تھا اس دوران وہ اپنے ساتھی سے کہنے لگا: کیوں نہ ہم کتاب اللہ کی ایک آیت پر عمل کریں جس پر لوگوں نے عمل چھوڑ دیا ہے! اس کے بعد اس نے ان لوگوں کے درمیان اپنے حصّے میں سے کچھ مال تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32937، ترقيم محمد عوامة 31538)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31539 ترقیم الشثری: -- 32938
٣٢٩٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن وابن سيرين في قوله: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى﴾ قالا: هي (مثبتة) (١) فإذا حضرت وحضر هؤلاء القوم اعطوا منها ورضخ لهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مبينة).
سفیان بن حسین روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کے بارے میں فرمایا کہ یہ منسوخ نہیں ہوئی، اس لئے جب میراث تقسیم کی جا رہی ہو اور یہ لوگ وہاں موجود ہوں تو ان کو کچھ مال دے دیا جانا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32938، ترقيم محمد عوامة 31539)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31540 ترقیم الشثری: -- 32939
٣٢٩٣٩ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في قوله: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى﴾: إنها محكمة.
معمر حضرت زہری سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } منسوخ شدہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32939، ترقيم محمد عوامة 31540)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31541 ترقیم الشثری: -- 32940
٣٢٩٤٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن قتادة قال: سمعت يونس بن (جبير) (١) يحدث عن حطان عن ابي موسى في هذه الآية: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه وقولوا لهم قولا معروفا﴾، قال: قضى بها ابو موسى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (حبيب).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٤٨٦١)، وابن جرير ٤/ ٢٦٧.

حطان حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے آیت {إِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُمْ مِنْہُ وَقُولُوا لَہُمْ قَوْلاً مَعْرُوفًا } کے مطابق فیصلہ جاری فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32940، ترقيم محمد عوامة 31541)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31542 ترقیم الشثری: -- 32941
٣٢٩٤١ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة ان عروة قسم ميراث اخيه مصعب، (فاعطى) (١) من حضره من هؤلاء، وبنوه صغار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فأعطاه).
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عروہ نے اپنے بھائی مصعب کی میراث تقسیم کی تو آیت میں مذکورہ لوگوں میں سے جو وہاں موجود تھے ان کو بھی اس میں سے دیا، حالانکہ ان کے بچے نابالغ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32941، ترقيم محمد عوامة 31542)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31543 ترقیم الشثری: -- 32942
٣٢٩٤٢ - حدثنا عبد الصمد عن حماد بن سلمة عن حجاج عن ابي إسحاق عن ابي بكر بن ابي موسى (و) (١) عبد الرحمن بن ابي بكر انهما كانا يعطيان من حضر من هؤلاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
ابو اسحاق حضرت ابوبکر بن ابو موسیٰ اور عبد الرحمن بن ابی بکر کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ وہ آیت میں مذکور لوگوں میں جو موجود ہوتا اس کو مال دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32942، ترقيم محمد عوامة 31543)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں