🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

57. في الرجل يوصي لأم ولده
اس آدمی کا بیان جو اپنی اُمِّ ولد باندی کے لئے وصیت کرے، کیا یہ اس کے لئے جائز ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31621 ترقیم الشثری: -- 33026
٣٣٠٢٦ - حدثنا هشيم عن حميد عن الحسن ان عمر اوصى لامهات اولاده باربعة آلاف اربعة آلاف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حسن روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی اُمِّ ولد باندیوں کے لئے چار چار ہزار درہم کی وصیت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33026، ترقيم محمد عوامة 31621)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31622 ترقیم الشثری: -- 33027
٣٣٠٢٧ - حدثنا ابن عليه عن سلمة بن علقمة عن الحسن ان عمران بن حصين اوصى للامهات اولاده (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اپنی اُمِّ ولد باندیوں کے لئے وصیت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33027، ترقيم محمد عوامة 31622)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31623 ترقیم الشثری: -- 33028
٣٣٠٢٨ - حدثنا خالد بن حبان عن جعفر بن برقان قال: قلت لميمون بن مهران: الرجل يوصي لام ولده، قال: هو جائز.
جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے میمون بن مہران سے پوچھا کہ کیا آدمی اپنی امِّ ولد باندی کے لئے وصیت کرسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ایسا کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33028، ترقيم محمد عوامة 31623)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31624 ترقیم الشثری: -- 33029
٣٣٠٢٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن جابر قال: اوصى الشعبي لام ولده.
جابر فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اپنی اُمِّ ولد باندی کے لئے وصیت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33029، ترقيم محمد عوامة 31624)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31625 ترقیم الشثری: -- 33030
٣٣٠٣٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم في الرجل يهب لام ولده قال: (هو) (١) جائز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو اپنی اُمِّ ولد باندی کو کچھ مال دے کہ اس کے لئے ایسا کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33030، ترقيم محمد عوامة 31625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31626 ترقیم الشثری: -- 33031
٣٣٠٣١ - حدثنا معتمر قال: قلت ليونس: رجل وهب لام ولد شيئا ثم مات، قال: كان الحسن يقول: هو لها.
معمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یونس سے عرض کیا کہ اس آدمی کا کیا حکم ہے جس نے اپنی ام ولد باندی کو کچھ عطیہ دیا پھر مرگیا، فرمایا کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ وہ عطیہ اسی باندی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33031، ترقيم محمد عوامة 31626)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31627 ترقیم الشثری: -- 33032
٣٣٠٣٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا احرزت ام الولد شيئا في (حياة) (١) سيدها فمات سيدها فهو لها وقد عتقت، فإن انتزع الميت شيئا (قبل ان يموت) (٢) (او) (٣) اوصى بشيء، (مما) (٤) كانت احرزت في حياته، (يصنع) (٥) فيه ما (شاء) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حياته).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) زيادة من [ب، م]: (أو).
(٤) في [أ، هـ]: (فما).
(٥) في [أ، هـ]: (تصنع).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (شاءت).

حماد روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب ام ولد باندی کوئی چیز اپنے آقا کی زندگی میں محفوظ کرلے اور پھر اس کا آقا مرجائے تو وہ چیز اسی باندی کی ہوگی، اور باندی آزاد ہوجائے گی، اور اگر مرنے والا مرنے سے پہلے کچھ واپس لے لے یا جو چیز باندی کے پاس ہے اس کے بارے میں وصیت کر دے تو اس کو ایسا کرنے کا اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33032، ترقيم محمد عوامة 31627)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں