مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
74. الرجل يوصي لعقب بني فلان
اس آدمی کا بیان جوکسی کے ”بعد والوں کے لئے“ وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 31670 ترقیم الشثری: -- 33079
٣٣٠٧٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن عبد الملك عن عطاء في رجل اوصى لعقب بني فلان قال: ليس المراة من العقب.
عبد الملک سے روایت ہے کہ حضرت عطاء نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے بعد والوں کے لئے وصیت کی تھی کہ ’ ’ عورت آدمی کے بعد والوں میں سے نہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33079، ترقيم محمد عوامة 31670)
ترقیم عوامۃ: 31671 ترقیم الشثری: -- 33080
٣٣٠٨٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: عقب الرجل ولده، وولد ولده من الذكور.
ابن ابی ذئب سے روایت ہے کہ زہری نے فرمایا کہ آدمی کے بعد والے لوگوں میں اس کی مذکر اولاد اور پھر ان کی مذکر اولاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33080، ترقيم محمد عوامة 31671)