🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. رجل مات وترك أختيه لأبيه وأمه وإخوة وأخوات لأب أو ترك ابنته وبنات (ابنه) وابن (ابنه)
اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت اپنی دو حقیقی بہنیں، اور علاتی بہن بھائی چھوڑے یا ایک بیٹی، بہت سی پوتیاں اور ایک پوتا چھوڑے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31726 ترقیم الشثری: -- 33141
٣٣١٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن معبد بن خالد عن مسروق عن ابن مسعود انه كان يجعل للاخوات والبنات الثلثين ويجعل ما بقي للذكور دون الإناث (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
مسروق سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہنوں اور بیٹیوں کو دو تہائی مال دینے کے قائل تھے اور باقی مال مردوں کو دینے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کو، اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مردوں اور عورتوں کو وراثت میں شریک کرنے کی قائل تھیں، اور دو تہائی مال کے علاوہ مال میں بھی ایک مرد کو دو عورتوں کے حصّے کے برابر دینے کی قائل تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33141، ترقيم محمد عوامة 31726)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33142
٣٣١٤٢ - وان عائشة شركت بينهم، فجعلت ما بقي بعد الثلثين: للذكر مثل حظ الانثيين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33142، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31727 ترقیم الشثری: -- 33143
٣٣١٤٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن حكيم (بن) (١) جابر عن زيد بن ثابت انه قال فيها: هذا من قضاء اهل الجاهلية: يرث الرجال دون النساء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) صحيح.

حکیم بن جابر سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس رائے کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ یہ اہل جاہلیت کے فیصلوں میں سے ہے کہ مرد وارث ہوں اور عورتیں وارث نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33143، ترقيم محمد عوامة 31727)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31728 ترقیم الشثری: -- 33144
٣٣١٤٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن مسروق قال: كان ياخذ يقول عبد الله في اخوات لام وابي وإخوة واخوات لاب، (يجعل) (١) ما بقي على الثلثين للذكور دون الإناث (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (جعل).
(٢) صحيح.

ابراہیم سے روایت ہے کہ مسروق حقیقی بہنوں اور علّاتی بھائیوں اور علّاتی بہنوں کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے رکھتے تھے، کہ دو تہائی کے علاوہ بچنے والے مال کو مردوں میں تقسیم کرنے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کے درمیان، چناچہ ایسا ہوا کہ وہ ایک مرتبہ مدینہ منوّرہ تشریف لے گئے اور جب واپس آئے تو ان کی رائے یہ ہوچکی تھی کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان باقی مال بھی تقسیم ہونا چاہیے، راوی کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ان سے فرمایا کہ تمہیں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے سے کس نے پھیرا؟ کیا تمہارے خیال میں ان سے بھی زیادہ باوثوق شخصیت کوئی ہے؟ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نہیں! لیکن میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے ان کو پختہ علم والے حضرات میں سے پایا اس لئے میں نے ان کی اتباع کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33144، ترقيم محمد عوامة 31728)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33145
٣٣١٤٥ - فخرج (١) خرجه إلى المدينة، قال: فجاء وهو يرى ان يشرك بينهم، قال: فقال له علقمة: ما ردك عن قول (عبد الله) (٢) القيت احدا هو اثبت في نفسك منه؟ قال: فقال: لا، ولكن لقيت زيد بن ثابت فوجدته من الراسخين في العلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي مسروق.
(٢) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33145، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31729 ترقیم الشثری: -- 33146
٣٣١٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش عن إبراهيم عن مسروق قال: قدم فقال له علقمة: ما كان ابن مسعود (بثبت؟) (١) فقال له مسروق: كلا، ولكن رايت زيد بن ثابت واهل المدينة يشركون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يثبت).
(٢) صحيح.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق مدینہ منّورہ سے آئے تو ان سے علقمہ نے فرمایا کہ کیا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ باوثوق آدمی نہیں تھے؟ تو حضرت مسروق نے فرمایا کہ ایسا ہرگز نہیں! لیکن میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور اہل مدینہ کو دیکھا ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں کو مال میں شریک کرتے ہیں [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33146، ترقيم محمد عوامة 31729)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31730 ترقیم الشثری: -- 33147
٣٣١٤٧ - حدثنا ابن فضيل عن (بسام) (١) عن فضيل عن إبراهيم قال: لاختيه لابيه وامه الثلثان، ولإخوته لابيه واخواته ما بقي للذكر مثل حظ الانثيين في قول علي وزيد، وفي قول عبد الله (لاختيه لابيه) (٢) وامه الثلثان، وما بقي فللذكور من إخوته دون إناثهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شيام).
(٢) في [أ، ب]: (أخيه لأبيه)، وفي [جـ]: (لأخيه لأبيه)، وفي [م]: (لأختيه لأبيه)، وفي [هـ]: (لأخيه لابنه).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی حصّہ ہے اور علّاتی بھائیوں اور بہنوں کے لئے باقی مال ہے اس طرح کہ ایک مرد کے لئے دو عورتوں کے حصّے کے برابر مال ہوگا، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رائے ہے، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق مرنے والے کی دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی اور باقی میت کے بہن بھائیوں میں سے صرف مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دونوں آراء کے مطابق تین کے عدد سے حل ہوگا، بہنوں اور بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور جو ایک تہائی باقی بچے گا وہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان تقسیم ہوگا یا میت کی پوتیوں اور بیٹے کے درمیان تقسیم ہوگا کہ ایک مرد کا حصّہ دو عورتوں کے حصّے کے برابر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33147، ترقيم محمد عوامة 31730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33148
٣٣١٤٨ - قال ابو بكر: وهذه في القولين جميعا من ثلاثة اسهم: للاخوات والبنات الثلثان، ويبقى الثلث فهو بين الاخوة والاخوات او بين بنات ابنة وبين ابنة للذكر مثل حظ الانثيين.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33148، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں