🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. من كان يورث ذوي الأرحام دون الموالي
ان حضرات کا بیان جو ذوی الأرحام کو وارث قرار دیتے ہیں، اور موالی کو وارث قرار نہیں دیتے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31806 ترقیم الشثری: -- 33241
٣٣٢٤١ - حدثنا جرير عن منصور عن فضيل عن إبراهيم قال: كان عمر وعبد الله يعطيان الميراث ذوي الارحام (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عمر.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ذوی الأرحام کو میراث دلایا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کیا فرماتے تھے انہوں نے فرمایا کہ وہ ذوی الأرحام کو میراث دلانے میں پہلے سے دونوں حضرات سے زیادہ سخت تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33241، ترقيم محمد عوامة 31806)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33242
٣٣٢٤٢ - قال فضيل: فقلت لإبراهيم: فعلي؟ قال: كان (١) اشدهم في ذلك ان يعطي ذوي الارحام (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: زيادة (عليّ).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33242، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31807 ترقیم الشثری: -- 33243
٣٣٢٤٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم (و) (١) عمر وعلي وعبد الله بمثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ ولعلها (عن) أو (كان)، كما في سنن سعيد بن منصور ١/ (١٨١)
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم، حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ م سے یہی بات منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33243، ترقيم محمد عوامة 31807)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31808 ترقیم الشثری: -- 33244
٣٣٢٤٤ - حدثنا حماد بن خالد عن معاوية بن صالح عن ابي الزاهرية -قال ابو بكر: اظنه عن جبير بن نفير- قال: كنت جالسا عند ابي الدرداء، وكان قاضيا، فاتاه رجل فقال: إن ابن (اختي) (١) مات ولم يدع وارثا، فكيف ترى في ماله؟ (قال) (٢) : انطلق فاقبضه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (أخي)، وفي [أ، ط، هـ]: (أمي).
(٢) في [أ، ب]: (فقال).
(٣) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق.

حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ وہ قاضی تھے کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میرا بھائی فوت ہوگیا ہے اور اس نے کوئی وارث نہیں چھوڑا آپ اس کے مال کے بارے میں کیا فرماتے ہیں آپ نے فرمایا کہ جاؤ اور اس کا مال لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33244، ترقيم محمد عوامة 31808)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31809 ترقیم الشثری: -- 33245
٣٣٢٤٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (حيان) (١) الجعفي عن سويد بن غفلة ان عليا اتي في ابنة وامراة و (موالي) (٢) ، فاعطى الابنة النصف، والمراة الثمن، ورد ما بقي على الابنة ولم يعط الموالي شيئا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبّان).
(٢) كذا في النسخ.
(٣) صحيح؛ أخرجه الدارمي (٣٠٢٠)، والبيهقي ٦/ ٢٤٢، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٢٤٤.

سوید بن غفلہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیٹی اور بیوی اور آقاؤں کی وراثت کے بارے میں سوال کیا گیا۔ آپ نے بیٹی کو آدھا مال دیا اور بیوی کو مال کا آٹھواں حصّہ، اور باقی ماندہ مال واپس بیٹی کو لوٹا دیا اور آقاؤں کو کوئی چیز نہیں دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33245، ترقيم محمد عوامة 31809)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31810 ترقیم الشثری: -- 33246
٣٣٢٤٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن (ميسرة) (١) عن إبراهيم انه انكر حديث (ابنة) (٢) (حمزة) (٣) وقال: إنما اطعمها رسول الله ﷺ طعمة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مغيرة).
(٢) في [أ، ب]: (ابن ضمرة).
(٣) في [م]: (ضمرة).
(٤) مرسل؛ إبراهيم تابعي

حضرت میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کی حدیث کو منکر قرار دیا اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بطور عطیہ کے مال دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33246، ترقيم محمد عوامة 31810)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31811 ترقیم الشثری: -- 33247
٣٣٢٤٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: اوصى مولى لعلقمة لاهل علقمة بالثلث، واعطى ابن (اخته) (١) لامه الثلثين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (أخيه).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ کے ایک آزاد کردہ غلام نے حضرت علقمہ کے گھر والوں کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی اور ا س نے اپنے ماں شریک بھائی کے بیٹے کو دو تہائی مال دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33247، ترقيم محمد عوامة 31811)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31812 ترقیم الشثری: -- 33248
٣٣٢٤٨ - حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن سالم قال: اتي علي في رجل ترك جدته ومواليه فاعطى الجدة المال دون الموالي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سالم فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اس آدمی کے بارے میں مسئلہ لایا گیا جس نے اپنی دادی اور اپنے آقا چھوڑے، آپ نے اس کا مال دادی کو دے دیا، اور آقاؤں کو کچھ نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33248، ترقيم محمد عوامة 31812)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31813 ترقیم الشثری: -- 33249
٣٣٢٤٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم (١) قال: كنت امشي معه فادركته امراة عند الصياقلة (فقالت) (٢) : إن مولاتك قد ماتت فخذ ميراثها، قال: هو لك، (قالت) (٣) : بارك الله لك فيه، (قال) (٤) : اما إنه لو كان (لي) (٥) لم ادعه لك، وإنه لمحتاج يومئذ إلى (تور يصيبه) (٦) من ميراثها من خمسة دراهم، فقلت له: ما هذه منها؟ قال: ابنة اختها لامها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن علقمة).
(٢) في [ط، هـ]: (قالت).
(٣) في [هـ]: (فقالت).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٦) في [أ، ط، هـ]: (دون نصيبه).

حضرت اعمش سے روایت ہے کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ چل رہا تھا کہ ان کے پاس صیاقلہ کے بازار کے قریب ایک عورت آئی اور اس نے کہا کہ آپ کی آزاد کردہ باندی فوت ہوگئی ہے آپ اس کی میراث لے لیں۔ آپ نے فرمایا کہ وہ تیرے لیے ہے۔ وہ کہنے لگی اللہ تعالیٰ آپ کے لئے برکت عطا فرمائے (میں نہیں لینا چاہتی) آپ نے فرمایا کہ اگر اس مال میں میرا حق ہوتا تو میں تمہیں نہ دیتا۔ جبکہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ پانچ درہم کی ایک طشت کے بھی محتاج تھے جو ان کو اس کی وراثت میں سے ملتی۔ ا عمش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ یہ عورت اس کی کیا لگتی ہے آپ نے فرمایا کہ اس کی ماں شریک بہن کی بیٹی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33249، ترقيم محمد عوامة 31813)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں