🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. في (المرأة) تركت ابنتها وابنة ابنها وأمها ولا عصبة لها
اس عورت کا بیان جو اپنی بیٹی، پوتی اور اپنی ماں چھوڑ کر مرے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31845 ترقیم الشثری: -- 33292
٣٣٢٩٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امراة تركت ابنتها وابنة ابنها وامها ولا عصبة لها: فلابنتها ثلاثة اخماس، ولابنة ابنها خمس، ولامها خمس في قضاء علي، وقضى فيها عبد الله انها من اربعة وعشرين سهما، فلابنة الابن من ذلك السدس اربعة اسهم، وللام ربع ما بقي خمسة اسهم، وللابنة ثلاثة ارباع عشرين، خمسة عشر سهما، وقضى فيها زيد للابنة النصف ولابنة الابن السدس، وللام السدس، وما بقي ففي بيت المال إذا لم يكن ولاء ولا عصبة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی بیٹی، پوتی اور ماں چھوڑ جائے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو کہ اس کی بیٹی کے لئے مال کے پانچ حصّوں میں سے تین حصّے اور اس کی پوتی کے لئے مال کا پانچواں حصّہ اور اس کی ماں کے لئے بھی پانچواں حصّہ ہے، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور اس بارے میں حضر ت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ یہ مسئلہ چوبیس حصّوں سے نکلے گا، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ یعنی کل چار حصّے، ماں کے لئے باقی مال کا چوتھا حصّہ یعنی کل پانچ حصّے اور بیٹی کے لئے بیس حصّوں کا تین چوتھائی یعنی کل پندرہ حصّے ہوں گے، اور اس بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ بیٹی کے لئے آدھا مال ہے، اور پوتی کے لئے مال کا چھٹا حصّہ، اور ماں کے لئے بھی چھٹا حصّہ ہے، اور باقی مال بیت المال کے لئے ہے جبکہ نہ کوئی ولی ہو اور نہ کوئی عصبہ موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33292، ترقيم محمد عوامة 31845)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں