مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
44. إذا ترك إخوة وجدا واختلافهم فيه
جب کوئی آدمی بھائیوں اور دادا کو چھوڑ جائے تو کیاحکم ہے؟ اس بارے میں علماء کے اختلاف کا بیان
ترقیم عوامۃ: 31868 ترقیم الشثری: -- 33317
٣٣٣١٧ - (١) حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن عبيد بن (نضيلة) (٢) قال: كان عمر وعبد الله (يقاسمان) (٣) بالجد مع الإخوة ما بينه وبين ان يكون السدس خيرا له من مقاسمتهم، ثم إن عمر كتب إلى عبد الله: ما ارى إلا انا قد اجحفنا بالجد، فإذا جاءك كتابي هذا فقاسم به مع الإخوة ما بينه وبين ان يكون الثلث خيرا له من مقاسمتهم، فاخذ به عبد الله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [هـ]: (نضلة)، وفي [ب]: (فضلة).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (يقاسمون).
(٤) صحيح.
عُبید بن نضیلہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بھائیوں کے ہوتے ہوئے دادا کے حصّے کو تقسیم کرتے تھے، اور اس کو وہ مال دلاتے جو چھٹے حصّے اور بھائیوں کے حصّے میں شراکت میں سے اس کے لئے زیادہ بہتر ہوتا، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ کو لکھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے دادا کو مفلس کردیا ہے، پس جب آپ کے پاس میرا یہ خط پہنچے تو آپ اس کو بھائیوں کے ساتھ تقسیم کا حصہ دار بنا دیجئے، اس طرح کہ ایک تہائی مال اور تقسیم میں ان کے ساتھ شرکت میں سے جو اس کے لئے زیادہ بہتر ہو وہ اس کو دلائیے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس بات کو قبول فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33317، ترقيم محمد عوامة 31868)
ترقیم عوامۃ: 31869 ترقیم الشثری: -- 33318
٣٣٣١٨ - حدثنا ابن علية عن ابي العلاء عن إبراهيم عن علقمة قال: كان عبد الله (يشرك) (١) الجد مع الإخوة، فإذا كثروا (وفاه) (٢) الثلث، فلما توفي علقمة ⦗٢٩٦⦘ اتيت عبيدة فحدثني ان ابن مسعود كان (يشرك) (٣) الجد مع الإخوة، فإذا كثروا وفاه السدس، فرجعت من عنده وانا (خاثر) (٤) فمررت بعبيد بن (نضيلة) (٥) فقال: ما لي اراك خاثرا؟ قال: قلت: كيف لا اكون (خاثرا؟) (٦) فحدثته، فقال: صدقاك كلاهما، قلت: لله ابوك، وكيف صدقاني كلاهما؟ قال: كان راي عبد الله وقسمته ان (يشركه) (٧) مع الإخوة، فإذا كثروا وفاه السدس، ثم وفد إلى عمر فوجده يشركه مع الإخوة فإذا كثروا وفاه الثلث، فترك رايه وتابع عمر (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شرَّك).
(٢) في [جـ، م]: (وفى).
(٣) في [أ، ب]: (شرك).
(٤) في [أ، ب]: (حائر).
(٥) في [أ، ب، هـ]: (نضلة).
(٦) في [أ، ب]: (حائرًا).
(٧) في [أ، ب]: (شركه).
(٨) حسن؛ أبو العلاء صدوق.
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک بنایا کرتے تھے، لیکن جب بھائی تعداد میں زیادہ ہوتے تو آپ اس کو ایک تہائی مال دلاتے، ابراہیم راوی فرماتے ہیں کہ جب علقمہ کی وفات ہوئی تو میں حضرت عُبِیدہ کے پاس آیا، انہوں نے مجھ سے یہ بیان فرمایا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک بنایا کرتے تھے، اور جب بھائی زیادہ ہوتے تو اس کو مال کا حصّہ دلاتے، فرماتے ہیں کہ یہ سن کر میں ان کے پاس سے اس حال میں لوٹا کہ میری طبیعت بوجھل تھی۔ پھر میں حضرت عبید بن نضیلہ کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ آپ کی طبیعت میں سستی کیسی ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہ ہو جبکہ اس طرح واقعہ پیش آیا ہے، پھر میں نے ان سے پوری بات بیان کی، انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں نے تمہیں سچ بتلایا، میں نے کہا: آپ کی کیا بات ہے! دونوں نے کیسے سچ کہا؟ فرمانے لگے: حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے یہ تھی کہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کردیا جائے، اور جب وہ بڑھ جائیں تو اس کو مال کا چھٹا حصّہ دلا دیا جائے، پھر وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہیں دیکھا کہ وہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے ہیں اور جب بھائی زیاد ہ ہوجائیں تو دادا کو ایک تہائی مال دلاتے ہیں، تو آپ نے اپنی رائے چھوڑ دی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رائے پر عمل کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33318، ترقيم محمد عوامة 31869)
ترقیم عوامۃ: 31870 ترقیم الشثری: -- 33319
٣٣٣١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن علي انه كان يقاسم بالجد الإخوة (إلى) (١) السدس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إلا).
(٢) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق.
عبد اللہ بن سلِمَہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے تھے کل مال کے چھٹے حصّے تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33319، ترقيم محمد عوامة 31870)
ترقیم عوامۃ: 31871 ترقیم الشثری: -- 33320
٣٣٣٢٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن الشعبي عن علي انه اتي في ستة إخوة وجد، فاعطى الجد السدس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس چھ بھائیوں اور ایک دادا کے بارے میں مسئلہ لایا گیا تو آپ نے دادا کو مال کا چھٹا حصّہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33320، ترقيم محمد عوامة 31871)
ترقیم عوامۃ: 31872 ترقیم الشثری: -- 33321
٣٣٣٢١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن فراس عن الشعبي قال: كتب ابن عباس إلى علي يساله عن ستة إخوة وجد، فكتب إليه (١) : اجعله كاحدهم وامح كتابي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (أن).
(٢) صحيح.
شعبی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ چھ بھائیوں اور دادا کی موجودگی میں میراث کیسے تقسیم ہوگی؟ انہوں نے جواب دیا کہ دادا کو ان بھائیوں میں سے ایک کی طرح بنادیں اور میرا خط مٹا دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33321، ترقيم محمد عوامة 31872)
ترقیم عوامۃ: 31873 ترقیم الشثری: -- 33322
٣٣٣٢٢ - حدثنا حفص (بن غياث) (١) عن الاعمش عن إبراهيم ان زيدا كان يقاسم بالجد مع الإخوة ما بينه وبين الثلث (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك زيدًا.
ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے اور ایک تہائی مال دلاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33322، ترقيم محمد عوامة 31873)
ترقیم عوامۃ: 31874 ترقیم الشثری: -- 33323
٣٣٣٢٣ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم عن عمر وعبد الله انهما كانا يقاسمان الجد مع الإخوة ما بينه وبين الثلث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر وعبد اللَّه.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے اور ایک تہائی مال دلاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33323، ترقيم محمد عوامة 31874)
ترقیم عوامۃ: 31875 ترقیم الشثری: -- 33324
٣٣٣٢٤ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم ان عليا كان يقاسم الجد مع الإخوة ما بينه وبين السدس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے اور مال کا چھٹا حصّہ دلاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33324، ترقيم محمد عوامة 31875)
ترقیم عوامۃ: 31876 ترقیم الشثری: -- 33325
٣٣٣٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كتب عمر إلى عبد الله بن مسعود: إنا قد خشينا ان نكون قد اجحفنا بالجد، فاعطه الثلث مع الإخوة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمرو وابن مسعود.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ مجھے ڈر ہے کہ ہم نے دادا کو مفلس ہی کردیا ہے اس لئے اس کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرو یا ایک تہائی مال دلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33325، ترقيم محمد عوامة 31876)
ترقیم عوامۃ: 31877 ترقیم الشثری: -- 33326
٣٣٣٢٦ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن ان زيدا كان (١) يقاسم الجد مع الواحد والاثنين، فإذا كانوا ثلاثةكان له ثلث جميع المال، فإن كان معه فرائض نظر له، فإن كان (الثلث) (٢) خيرا له (اعطاه) (٣) ، وإن كانت المقاسمة خيرا له قاسم، ولا ينتقص من سدس جميع المال (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، م]: (يقول).
(٢) في [جـ، م]: (ثلث).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (أعطيه).
(٤) منقطع، الحسن لم يسمع من زيد.
حسن روایت کرتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ دادا ایک دو بھائیوں کے ساتھ مال کی تقسیم میں شریک ہوگا، اور جب بھائی تین ہوں تو اس کو پورے مال کا ایک تہائی حصّہ دیا جائے گا، اور اگر اس کے کئی حصّے ہوں تو دیکھا جائے گا کہ اگر ایک تہائی مال اس کے لئے بہتر ہوگا تو اس کو دے دیا جائے گا اور اگر بھائیوں کے ساتھ شرکت بہتر ہوگی تو شریک کردیا جائے گا، اور اس کا حصّہ مال کے چھٹے حصّے سے کم نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33326، ترقيم محمد عوامة 31877)