مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. في الجدات كم (ترث) منهن؟
اس بات کا بیان کہ کتنی دادیاں وارث ہوں گی؟
ترقیم عوامۃ: 31926 ترقیم الشثری: -- 33399
٣٣٣٩٩ - حدثنا وكيع قال حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: اطعم النبي ﷺ ثلاث جدات (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ إبراهيم تابعي، أخرجه الدارمي (٢٩٣٥)، وعبد الرزاق (١٩٠٧٩)، والدارقطني ٤/ ٩١، والبيهقي ٦/ ٢٣٦، وسعيد ١/ (٩١)، وأبو داود في المراسيل (٣٥٥).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دادیوں کو مال عنایت فرمایا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ وہ کون کون ہیں؟ فرمایا کہ باپ کی دادی اور نانی، اور میت کی نانی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33399، ترقيم محمد عوامة 31926)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33400
٣٣٤٠٠ - قال: قلت لإبراهيم: من؟ قال: (جدتين من ابيه وجدة من امه) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (جدتي ابن أبيه وامرأته وجدته وامرأته)، وفي [م]: سقطت، وفي [هـ]: (جدتين من أبيه وأم أبيه وجدته أم أمه)، الوارثات هن: أم أم الأب، وأم أبي الأب، وأم أم الأم؛ وانظر: سنن البيهقي ٦/ ٢٣٦، وسنن الدارقطني (٢٩٣٥)، وسنن سعيد بن منصور (٩١)، ومصنف عبد الرزاق (١٩٠٧٩)، والتمهيد لابن عبد البر ١١/ ٩٩.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33400، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31927 ترقیم الشثری: -- 33401
٣٣٤٠١ - حدثنا معتمر عن برد عن مكحول قال: يرث من الجدات ثلاثة، (واقعد الجدات في) (١) النسب احقهن بالسدس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
برد سے روایت ہے کہ حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ تین دادیاں وارث ہوتی ہیں اور ان میں سے جو نسب میں سب سے نچلی ہو وہ ان میں سب سے زیادہ مال کے چھٹے حصّے کی حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33401، ترقيم محمد عوامة 31927)
ترقیم عوامۃ: 31928 ترقیم الشثری: -- 33402
٣٣٤٠٢ - حدثنا عبد الاعلى عن داود عن عامر قال: إذا اجتمع اربع جدات لم يرث (ام ابي الام) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ابن أبي الابن)، وفي [س، م]: (ابن ابن الابن)، وانظر: سنن الدارمي (٢٩٤٥)، ومصنف عبد الرزاق (١٩٠٨١)، وسنن البيهقي ٦/ ٢٣٦.
داؤد روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر نے فرمایا کہ جب چار دادیاں جمع ہوجائیں تو ماں کی دادی وارث نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33402، ترقيم محمد عوامة 31928)
ترقیم عوامۃ: 31929 ترقیم الشثری: -- 33403
٣٣٤٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن إبراهيم عن ابن مسعود قال: يرث ثلاث (جدات) (١) : جدتان (من (قبل) (٢) الاب وجدة من قبل الام) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (أخوات).
(٢) في [ب]: (قبيل).
(٣) في [أ، س]: (من قبل الأم، وجدة من قبل الأب).
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تین دادیاں وارث ہوتی ہیں: دو دادیاں ماں کی طرف سے اور ایک دادی باپ کی طر ف سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33403، ترقيم محمد عوامة 31929)
ترقیم عوامۃ: 31930 ترقیم الشثری: -- 33404
٣٣٤٠٤ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: (ترث) (١) الجدات الاربع جميعا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (يرث).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث.
طاوس حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ چاروں دادیاں وارث ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33404، ترقيم محمد عوامة 31930)
ترقیم عوامۃ: 31931 ترقیم الشثری: -- 33405
٣٣٤٠٥ - حدثنا ابن علية عن سهم (الفرائضي) (١) قال: كان جابر بن زيد يورث اربع جدات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (القرافصي).
سھم فرائضی فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ چار دادیوں کو وارث بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33405، ترقيم محمد عوامة 31931)
ترقیم عوامۃ: 31932 ترقیم الشثری: -- 33406
٣٣٤٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن سئل عن اربع جدات فقال: يرث منهن ثلاث، و (تلغى) (١) ام ابي الام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يلغى).
ہشام حضرت حسن بصری رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ سے چار دادیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان میں سے تین وارث ہوں گی اور ماں کی دادی وارث نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33406، ترقيم محمد عوامة 31932)
ترقیم عوامۃ: 31933 ترقیم الشثری: -- 33407
٣٣٤٠٧ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد انه كان يورث تسع جدات ويقول: إذا كانت إحدى الجدات اقرب فهو لها دونهم.
ہشام حضرت محمد رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ نو دادیوں کو وارث بنایا کرتے تھے اور فرماتے کہ جب کوئی دادی زیادہ قریب ہو تو مال اس کو ہی ملے گا باقی دادیوں کو نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33407، ترقيم محمد عوامة 31933)
ترقیم عوامۃ: 31934 ترقیم الشثری: -- 33408
٣٣٤٠٨ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس (عن الحسن) (١) انه كان يورث ثلاث جدات ويقول: ايتهن كانت اقرب فهو لها دون الاخرى، فإذا (استوتا) (٢) فهو بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (استويا).
یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں کہ آپ تین دادیوں کو وارث بناتے تھے اور فرماتے کہ ان میں سے جو زیادہ قریب ہو اسی کو مال دیا جائے گا نہ کہ دوسری دادیوں کو، اور جب دادیاں برابر درجے کی ہوں تو مال ان کے درمیان تقسیم کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33408، ترقيم محمد عوامة 31934)