🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. في ابن (ملاعنة) مات وترك أمه، ما لها من (ميراثه)
لعان کرنے والی عورت کا بیٹا فوت ہو جائے اور اپنی ماں کو چھوڑ جائے تو اس کو اپنے بیٹے کی وراثت میں سے کیا حصّہ ملے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31967 ترقیم الشثری: -- 33444
٣٣٤٤٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن مكحول قال: ابن الملاعنة ترث (امه) (١) ميراثه كله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ابنه).
اوزاعی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مکحول نے فرمایا کہ لعان کرنے والی اپنے بیٹے کے تمام مال کی وارث ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33444، ترقيم محمد عوامة 31967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31968 ترقیم الشثری: -- 33445
٣٣٤٤٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: كان يقول: (للملاعنة) (١) ميراث ولدها كله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (الملاعنة)، وفي [أ، جـ، هـ]: (عنه).
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کو اس کے بیٹے کی تمام میراث ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33445، ترقيم محمد عوامة 31968)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31969 ترقیم الشثری: -- 33446
٣٣٤٤٦ - حدثنا عباد بن العوام عن (عمر) (١) بن عامر عن حماد عن إبراهيم عن عبد الله قال في ولد الملاعنة: ميراثه كله (لامه) (٢) ، فإن لم (يكن) (٣) له ام فهو لعصبته (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (محمد).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [م]: (تكن).
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.

ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ اس کی تمام میراث اس کی ماں کے لئے ہے، پس اگر اس کی ماں نہ ہو تو اس لڑکے کے عصبہ کے لئے، اور حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ اس کی تمام میراث اس کی ماں کے لئے ہے اور اس کی جانب سے دیت اس کے عصبہ ادا کریں گے، اور یہی حکم ہے ولد الزنا اور نصرانی کی اولاد کا جبکہ اس کی ماں مسلمان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33446، ترقيم محمد عوامة 31969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33447
٣٣٤٤٧ - وقال إبراهيم: ميراثه كله لامه، ويعقل عنه عصبتها، وكذلك ولد الزنا وولد النصراني وامه مسلمة.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33447، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31970 ترقیم الشثری: -- 33448
٣٣٤٤٨ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن الاعمش عن إبراهيم عن عبد الله في ابن الملاعنة ميراثه لامه فإن كانت امه قد ماتت يرثه ورثتها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقط.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فرمایا کہ اس کی میراث اس کی ماں کے لئے ہے پس اگر اس کی ماں مرچکی ہو تو اس کے ورثہ اس کے وارث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33448، ترقيم محمد عوامة 31970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31971 ترقیم الشثری: -- 33449
٣٣٤٤٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن مطرف عن الشعبي قال: يرث ابن الملاعنة امه، فإن ماتت ورثه من (كان) (١) يرث امه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
مطرف روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ لعان کرنے والی کا بیٹا اس کا وارث ہوگا، پھر جب اس کا بیٹا بھی مرجائے تو اس کے وارث وہ لوگ ہوں گے جو اس کے ماں کے وارث ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33449، ترقيم محمد عوامة 31971)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31972 ترقیم الشثری: -- 33450
٣٣٤٥٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا سعيد عن قتادة عن عبد الله قال: ميراث ابن الملاعنة لامه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لم يسمع من عبد اللَّه.
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کا بیٹا اس کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33450، ترقيم محمد عوامة 31972)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں