مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
69. في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟
ترقیم عوامۃ: 31977 ترقیم الشثری: -- 33455
٣٣٤٥٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: (ما راني) (١) إبراهيم بن يزيد في ابن الملاعنة فقلت: يلحق بامه، وقال إبراهيم: يلحق بابيه، فاتينا عبد الله بن هرمز فكتب لنا إلى (اهل) (٢) المدينة إلى اهل البيت الذي كان ذلك فيهم، فجاء جواب كتابهم ان رسول الله ﷺ الحقه بامه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ناقشني، وفي [أ، ب، جـ، م]: (رأى)، وفي [هـ]: (ما رأني).
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) مرسل.
شیبانی فرماتے ہیں کہ مجھ سے شعبی نے پوچھا کہ ابراہیم بن یزید کی لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اس کو اس کی ماں کے ساتھ ملایا جائے گا، اور ابراہیم نے فرمایا کہ اس کو اس کے باپ کے ساتھ ملایا جائے گا، پس ہم حضرت عبد اللہ بن ہرمز کے پاس آئے تو انہوں نے ہماری خاطر مدینہ کی طرف ان لوگوں کو خط لکھا جن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، چناچہ ان کے خط کا جواب آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس کی ماں کے ساتھ ملایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33455، ترقيم محمد عوامة 31977)
ترقیم عوامۃ: 31978 ترقیم الشثری: -- 33456
٣٣٤٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن داود بن ابي هند عن عبد الله بن عبيد ابن عمير قال: كتبت إلى اخ لي في بني (زريق) (١) : لمن قضى رسول الله ﷺ (٢) بابن الملاعنة، فكتب (إلي ان) (٣) رسول الله ﷺ قضى به لامه، هي بمنزلة ابيه ومنزلة امه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (دريق).
(٢) زيادة في [ب]: (ألحقه).
(٣) في [أ، ب]: (إليَّ)، وسقط: (أن).
(٤) مرسل، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٦٢)، والحاكم ٤/ ٣٧٩، وعبد الرزاق (١٢٤٧٧)، والدارمي (٢٩٦٠)، والخطيب في الموضح ١/ ١٣٧، والبيهقي ٦/ ٢٥٩، وأحمد كما في الاستذكار ٥/ ٣٧٩.
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے بنو زریق کے اندر رہنے والے اپنے ایک بھائی سے خط کے ذریعے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا فیصلہ کس کے لئے کیا تھا؟ انہوں نے جواب میں لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ اس کی ماں کے لئے کیا تھا، اس کی ماں اس کے لئے ماں اور باپ دونوں کے قائم مقام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33456، ترقيم محمد عوامة 31978)
ترقیم عوامۃ: 31979 ترقیم الشثری: -- 33457
٣٣٤٥٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن ابي ليلى عن الشعبي عن علي وعبد الله انهما قالا في ابن الملاعنة: عصبته عصبة امه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لسوء حفظ ابن أبي ليلى.
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فرمایا کہ اس کے عصبہ وہی ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33457، ترقيم محمد عوامة 31979)
ترقیم عوامۃ: 31980 ترقیم الشثری: -- 33458
٣٣٤٥٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن عبيدة عن نافع عن ابن عمر قال: ابن الملاعنة عصبته عصبة امه (يرثهم و) (١) يرثونه (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) زيادة في [أ، ب]: (ويعقلون عنه).
(٣) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة.
نافع روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے عصبہ وہی لوگ ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں کہ وہ ان کا وارث ہوگا اور وہ اس کے وارث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33458، ترقيم محمد عوامة 31980)
ترقیم عوامۃ: 31981 ترقیم الشثری: -- 33459
٣٣٤٥٩ - [حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: ابن الملاعنة عصبته عصبة امه، يرثونه ويعقلون عنه] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب].
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے عصبہ وہی لوگ ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں، کہ وہ اس کے وارث بھی ہوں گے اور اس کی طرف سے دیت بھی ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33459، ترقيم محمد عوامة 31981)
ترقیم عوامۃ: 31982 ترقیم الشثری: -- 33460
٣٣٤٦٠ - حدثنا اسباط عن مطرف عن الشعبي قال: يرثه اقرب الناس (إلى) (١) امه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (من).
مطرف شعبی کا قول نقل کرتے ہیں کہ اس کا وارث وہ شخص ہوگا جو رشتے میں اس کی ماں کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33460، ترقيم محمد عوامة 31982)
ترقیم عوامۃ: 31983 ترقیم الشثری: -- 33461
٣٣٤٦١ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن الحكم وحماد (قالا) (١) : ابن الملاعنة يرثه من يرث امه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
شعبہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حکم اور حماد فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کا وارث وہ شخص ہوگا جو اس کی ماں کا وارث ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33461، ترقيم محمد عوامة 31983)