🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. في ابن الملاعنة ترك أمه وأخاه لأمه
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان جبکہ وہ مرتے ہوئے اپنی ماں اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31987 ترقیم الشثری: -- 33465
٣٣٤٦٥ - (١) حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع الشعبي عن علي وعبد الله انهما قالا في ابن ملاعنة مات وترك امه واخاه لامه، قال: كان علي يقول: للام ⦗٣٣٦⦘ الثلث، وللاخ السدس، ويرد ما بقي عليهما الثلثان والثلث، وكان ابن مسعود يقول: للام الثلث، وللاخ السدس، ويرد ما بقي على الام (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الشعبي.

شعبی روایت کرتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کا جو بیٹا مرتے ہوئے اپنی ماں اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کی ماں کو ایک تہائی مال دیا جائے گا۔ اور اس کے بھائی کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور بقیہ مال بھی ردّ کے طریقہ پر ان کی طرف لوٹا دیا جائے گا، اس طرح ان کا حصّہ دو تہائی اور ایک تہائی ہوجائے گا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ماں کو ایک تہائی مال اور بھائی کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا اور باقی مال ماں پر لوٹا دیا جائے گا، حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33465، ترقيم محمد عوامة 31987)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33466
٣٣٤٦٦ - قال ابو بكر: فهذه من قولهم جميعا تصير من ستة.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33466، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں