مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
73. الغرقى من كان يورث بعضهم من بعض
غرق ہو جانے والوں کا بیان، اور ان لوگوں کا بیان جو ڈوبنے والوں کو ایک دوسرے کا وارث بناتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 31988 ترقیم الشثری: -- 33467
٣٣٤٦٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابي المنهال عن اياس بن (عبد) (١) المزني انه سئل عن اناس سقط عليهم بيت فماتوا جميعا، فورث بعضهم من بعض (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (١٩١٥٩)، وسعيد بن منصور ١/ (٢٣٤)، والدارقطني ٤/ ٧٤.
ابوا لمنہال روایت کرتے ہیں کہ حضرت ایاس بن عبد مزنی سے ان لوگوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن پر گھر گرگیا اور وہ سب مرگئے، آپ نے فرمایا کہ وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33467، ترقيم محمد عوامة 31988)
ترقیم عوامۃ: 31989 ترقیم الشثری: -- 33468
٣٣٤٦٨ - حدثنا هشيم عن مغيرة قال: اخبرني (قطن) (١) بن عبد الله الضبي ان امراة ركبت (٢) الفرات ومعها ابن لها فغرقا جميعا، فلم يدر ايهما مات قبل صاحبه فاتينا شريحا فاخبرناه بذلك، فقال: ورثوا كل واحد منهما من صاحبه ولا تردوا على واحد منهما (مما) (٣) ورث من صاحبه شيئا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قطر).
(٢) في [هـ]: زيادة (في).
(٣) في [أ، ب]: (فما).
قطن بن عبد اللہ ضبی فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے فرات کا سفر کیا جبکہ اس کے ساتھ اس کا ایک بیٹا بھی تھا، چناچہ وہ دونوں غرق ہوگئے، اور یہ پتہ نہیں چلا کہ ان دونوں میں سے کون دوسرے سے پہلے مرا، ہم حضرت شریح کے پاس آئے اور ان کو اس کی خبر دی، آپ نے فرمایا: ان دونوں کو ایک دوسرے کا وارث بنادو اور ان میں سے کسی پر دوسری کی طرف سے وہ مال نہ لوٹاؤ جس کا وہ وارث ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33468، ترقيم محمد عوامة 31989)
ترقیم عوامۃ: 31990 ترقیم الشثری: -- 33469
٣٣٤٦٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي الزعراء عمرو بن عمرو (الجشمي) (١) عن عبد الله بن عتبة وكان قاضيا لابن الزبير انه ورث الغرقى بعضهم من بعض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الحشمي).
عمرو بن عمرو جُشمی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے جو حضرت ابن زبیر کے دور میں قاضی تھے ڈوبنے والوں کو ایک دوسرے کا وارث قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33469، ترقيم محمد عوامة 31990)
ترقیم عوامۃ: 31991 ترقیم الشثری: -- 33470
٣٣٤٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سماك عن رجل عن عمر انه ورث قوما غرقوا بعضهم من بعض (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عمر.
سماک ایک آدمی کے واسطے سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ان لوگوں کو جو ڈوب گئے تھے ایک دوسرے کا وارث بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33470، ترقيم محمد عوامة 31991)
ترقیم عوامۃ: 31992 ترقیم الشثری: -- 33471
٣٣٤٧١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي حصين ان قوما غرقوا على جسر (منبج) (١) فورث عمر بعضهم من بعض، قال سفيان: (فقلت) (٢) لابي حصين: من الشعبي سمعته؟ قال: نعم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (منبح).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) منقطع؛ أبو حصين لا يروي عن عمر.
ا بو حَصِین فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ ”منبج“ شہر کے پل پر سے ڈوب گئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک دوسرے کا وارث بنادیا، سفیان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حصین سے پوچھا کہ کیا آپ نے یہ بات حضرت شعبی سے سُنی ہے؟ فرمایا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33471، ترقيم محمد عوامة 31992)
ترقیم عوامۃ: 31993 ترقیم الشثری: -- 33472
٣٣٤٧٢ - حدثنا وكيع (عن) (١) ابن ابي ليلى عن الشعبي عن (الحارث) (٢) عن علي ان اهل بيت غرقوا في سفينة، فورث علي بعضهم من بعض (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (قال: حدثنا).
(٢) في [أ، ب]: (حارث).
(٣) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى والحارث.
حارث روایت کرتے ہیں کہ ایک گھر والے ایک کشتی میں سفر کرتے ہوئے ڈوب گئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک دوسرے کا وارث بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33472، ترقيم محمد عوامة 31993)
ترقیم عوامۃ: 31994 ترقیم الشثری: -- 33473
٣٣٤٧٣ - حدثنا وكيع قال (١) : ثنا ابن ابي ليلى عن الشعبي عن عبيدة ان قوما وقع عليهم بيت او ماتوا في طاعون، فورث عمر بعضهم من بعض (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
عَبیدہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں پر ایک گھر گرگیا یا کچھ لوگ طاعون میں مرگئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک دوسرے کا وارث بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33473، ترقيم محمد عوامة 31994)
ترقیم عوامۃ: 31995 ترقیم الشثری: -- 33474
٣٣٤٧٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن (الحريس) (١) البجلي عن ابيه ان رجلا وابنه (او) (٢) اخوين قتلا يوم (صفين) (٣) جميعا، لا يدري ايهما قتل اولا، ⦗٣٣٨⦘ قال: فورث علي كل واحد منهما صاحبه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في [م]، وفي [أ، ب، هـ]: (الحريش).
(٢) في [أ، ب]: (و).
(٣) في [أ، ب]: (حنين)، وفي [س]: (خيبر).
(٤) مجهول؛ لجهالة الحريس.
حُریس بَجَلی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ دو باپ بیٹے یا دو بھائی صفّین کے معرکے میں ایک ساتھ قتل ہوگئے جن کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ کون پہلے قتل ہوا، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو ایک دوسرے کا وارث بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33474، ترقيم محمد عوامة 31995)
ترقیم عوامۃ: 31996 ترقیم الشثری: -- 33475
٣٣٤٧٥ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن رجل عن قبيصة بن ذؤيب ان طاعونا وقع بالشام فكان اهل البيت يموتون جميعا، فكتب عمر ان يورث الاعلى من الاسفل، وإذا لم يكونوا كذلك ورث هذا من ذا وهذا من ذا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام راويه.
قبیصہ بن ذؤیب کہتے ہیں کہ شام میں طاعون واقع ہوگیا چناچہ ایک ایک گھر والے سب کے سب مر جایا کرتے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ لکھا کہ اوپر والے کو نیچے والے کا وارث بنایا جائے، اور اگر ایسی صورت نہ ہو تو وہ ایک دوسرے کے وارث بنا دیئے جائیں، سعید فرماتے ہیں کہ اوپر والے کو نیچے والے کا وارث بنانے کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سے مرنے والا اس طرح مرتا تھا کہ وہ اپنا ہاتھ دوسرے کے پہلو پر رکھے ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33475، ترقيم محمد عوامة 31996)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33476
٣٣٤٧٦ - قال سعيد: الاعلى من الاسفل كان الميت منهم يموت وقد (وضع) (١) يده على آخر إلى جنبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (وقعت).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33476، ترقيم محمد عوامة ---)