مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
74. من قال: يرث كل واحد منهم وارثه من الناس ولا يورث بعضهم من بعض
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کا لوگوں میں سے کوئی وارث ہو گا، ان کو ایک دوسرے کا وارث نہیں بنایا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 31999 ترقیم الشثری: -- 33480
٣٣٤٨٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن داود بن ابي هند عن عمر بن عبد العزيز انه كان يورث الاحياء من الاموات، ولا يورث الغرقى بعضهم من بعض.
داؤد بن ابی ہند عمر بن عبد العزیز کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آپ زندوں کو مردوں کا وارث بناتے تھے اور ڈوب جانے والوں کو ایک دوسرے کا وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33480، ترقيم محمد عوامة 31999)
ترقیم عوامۃ: 32000 ترقیم الشثری: -- 33481
٣٣٤٨١ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة قال: كان في كتاب عمر بن عبد العزيز: يرث كل إنسان وارثه من الناس.
قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے خط میں یہ بات تھی کہ ہر انسان لوگوں میں سے اس شخص کا وارث ہوگا جو اس کا وارث ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33481، ترقيم محمد عوامة 32000)
ترقیم عوامۃ: 32001 ترقیم الشثری: -- 33482
٣٣٤٨٢ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم قال: اتته امراة فقالت: إن اخي وابن اخي خرجا في سفينة فغرقا، فلم يورثهما شيئا.
اعمش روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا کہ میرا بھائی اور میرا بھتیجا ایک کشتی میں سفر کر رہے تھے کہ دونوں غرق ہوگئے، آپ نے ان دونوں کو کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33482]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33482، ترقيم محمد عوامة 32001)
ترقیم عوامۃ: 32002 ترقیم الشثری: -- 33483
٣٣٤٨٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حسين عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يرث واحد منهما (مما) (١) ورث من صاحبه شيئا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فما).
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی دوسرے سے اس مال کا وارث نہیں ہوگا جس کا وہ اس سے وارث ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33483]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33483، ترقيم محمد عوامة 32002)
ترقیم عوامۃ: 32003 ترقیم الشثری: -- 33484
٣٣٤٨٤ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في الذين يموتون جميعا، لا يدرى (ايهم) (١) (مات) (٢) قبل صاحبه، قال: (لا) (٣) يورث بعضهم من بعض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أيهما).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط].
معمّر زہری سے ان لوگوں کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اس طرح اکٹھے مرجائیں کہ یہ معلوم نہ ہو کہ ان میں سے کون دوسرے سے پہلے مرا ہے، فرمایا ان کو ایک دوسرے کا وارث نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33484، ترقيم محمد عوامة 32003)