🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

93. في المولود يموت وقد مات له بعض من يرثه
اس بچے کا بیان جو اس حال میں فوت ہو کہ اس سے پہلے اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے جس کا وہ وارث بنتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32131 ترقیم الشثری: -- 33617
٣٣٦١٧ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين (قال) (١) : لا يورث المولود حتى يستهل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
ہشام حضرت حسن اور ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ بچے کو اسی صورت میں وارث بنایا جائے گا جبکہ وہ پیدا ہونے کے بعد آواز نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33617، ترقيم محمد عوامة 32131)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32132 ترقیم الشثری: -- 33618
٣٣٦١٨ - حدثنا ابن عيينة عن عبد الله بن شريك عن بشر بن غالب قال: سال ابن الزبير الحسين بن علي (١) عن المولود فقال: إذا استهل وجب عطاؤه ورزقه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) وقع في البيهقي خطأ مطبعي (الحسن) وانظر: مسند ابن الجعد (٢٣٢٧)، والمعرفة والتاريخ ٣/ ٧٩، وطبقات المحدثين بأصبهان ٢/ ١٨٦، والاستيعاب ١/ ٣٩٨، ومسائل أحمد لإسحاق بن منصور ٢/ ٤٢٥.
(٢) حسن؛ عبد اللَّه وبشر صدوقان.

ابن غالب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے بچے کی میراث کے بارے میں سوال کیا، آپ نے فرمایا: جب وہ آواز نکالے تو اس کو دینا اور وارث بنانا واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33618، ترقيم محمد عوامة 32132)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32133 ترقیم الشثری: -- 33619
٣٣٦١٩ - حدثنا ابو الاحوص عن عبد الله بن شريك عن بشر بن غالب قال: لقي ابن الزبير الحسين بن علي فقال: (يا ابا) (١) عبد الله افتنا في المولود يولد في الإسلام؟ قال: وجب عطاؤه ورزقه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يابا)، سقط الهمزة.
(٢) حسن؛ عبد اللَّه وبشر صدوقان.

بشر بن غالب کہتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے ملے اور ان سے کہا: اے ابو عبد اللہ! ہمیں اس بچے کے بارے میں مسئلہ بیان کریں جو اسلام میں پیدا ہو، آپ نے فرمایا اس کو دینا اور وارث بنانا واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33619، ترقيم محمد عوامة 32133)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32134 ترقیم الشثری: -- 33620
٣٣٦٢٠ - حدثنا اسباط بن محمد عن اشعث عن ابي الزبير عن جابر قال: إذا ⦗٣٦٧⦘ استهل الصبي (صلي عليه وورث) (١) ، وإذا لم يستهل لم يورث ولم يصل عليه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تقديم وتأخير في: [م] (ورث وصلي عليه).
(٢) ضعيف؛ لضعف الأشعث، أخرجه الدارمي (٣١٢٦).

ابو زبیر حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب بچہ پیدا ہونے کے بعد آواز نکال دے تو اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کو وارث بنایا جائے گا، اور اگر وہ پیدا ہونے کے بعد آواز بھی نہ نکالے تو اس کو وارث نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33620، ترقيم محمد عوامة 32134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32135 ترقیم الشثری: -- 33621
٣٣٦٢١ - حدثنا اسباط عن مطرف عن الشعبي قال: إذا استهل الصبي صلي عليه، وورث؟ وإذا لم يستهل لم يصل عليه ولم يورث.
مطرّف روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب بچہ پیدا ہونے کے بعد آواز نکالے تو اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کو وارث بنایا جائے گا، اور اگر وہ آواز نہ نکالے، تو اس پر نماز نہیں پڑھی جائے گی اور نہ ہی اس کو وارث بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33621، ترقيم محمد عوامة 32135)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32136 ترقیم الشثری: -- 33622
٣٣٦٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا استهل تم عقله وميراثه.
مغیرہ حضرت ابراہیم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب بچہ پیدا ہونے کے بعد آواز نکال لے تو اس کی عقل اور اس کی میراث تام ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33622، ترقيم محمد عوامة 32136)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32137 ترقیم الشثری: -- 33623
٣٣٦٢٣ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه قال في المولود: لا يصلى عليه ولا يورث ولا تكمل فيه الدية حتى يستهل.
معمر روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں فرمایا کہ اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور اس کو وارث نہیں بنایا جائے گا، اور اس میں کامل دیت نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ پیدا ہونے کے بعد آواز نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33623]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33623، ترقيم محمد عوامة 32137)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32138 ترقیم الشثری: -- 33624
٣٣٦٢٤ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في (المراة تلد) (١) ولم يستهل قال: إذا تحرك فعلم ان حركته من حياة وليس من اختلاج ورث، (وإن) (٢) كان إنما حركته اختلاج وليست من حياة لم يورث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (المولود يولد).
(٢) في [هـ]: (وإذا).

عمرو حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں کہ جو عورت بچہ جنے اور وہ بچہ آواز نکالے تو اس کا حکم یہ ہے اگر وہ حرکت کرے اور اس کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ اس کی حرکت زندگی کی وجہ سے ہے اختلاج کی وجہ سے نہیں تو اس کو وارث بنایا جائے گا، اور اگر اس کی حرکت اختلاج کی وجہ سے ہو، زندگی کی وجہ سے نہ ہو تو اس کو وارث نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33624]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33624، ترقيم محمد عوامة 32138)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32139 ترقیم الشثری: -- 33625
٣٣٦٢٥ - حدثنا ابن فضيل عن (العلاء) (١) بن المسيب عن ابيه قال: لا يصلى على السقط ولا يورث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (العلي).
علاء بن مسیب اپنے والد کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ نامکمل اعضاء والے بچے پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور نہ اس کو وارث بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33625، ترقيم محمد عوامة 32139)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32140 ترقیم الشثری: -- 33626
٣٣٦٢٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن ابي إسحاق عن عطاء عن ابن عباس قال: إذا استهل الصبي ورث وورث وصلي عليه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شريك صدوق.
عطاء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب بچہ آواز نکال لے تو وہ وارث ہوگا اور اس کی وراثت تقسیم کی جائے گی اور اس پر نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33626، ترقيم محمد عوامة 32140)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں