🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

112. في (الذي) يموت ولا يدع عصبة ولا وارثا، من يرثه؟
اس آدمی کا بیان جو مر جائے اور کوئی عصبہ یا وارث چھوڑ کر نہ جائے، اس کا وارث کون ہو گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32251 ترقیم الشثری: -- 33753
٣٣٧٥٣ - حدثنا عبد السلام عن إسحاق بن عبد الله بن ابي فروة عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان عمرو بن العاص كتب إلى عمر في (الراهب) (١) يموت ليس له وارث، فكتب إليه ان (اعط) (٢) ميراثه الذين كانوا يؤدون جزيته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (الواهب).
(٢) في [ب، هـ]: (أعطه).
(٣) ضعيف جدًا؛ إسحاق بن عبد اللَّه بن أبي فروة متروك.

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن العاص نے حضرت عمر کو ایک راہب کے بارے میں لکھا جس کا کوئی وارث نہیں تھا، آپ نے فرمایا کہ اس کی میراث ان لوگوں کو دے دو جو اس کا جزیہ ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33753، ترقيم محمد عوامة 32251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32252 ترقیم الشثری: -- 33754
٣٣٧٥٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في (الذي) (١) يموت ليس له وارث، قال: ميراثه لاهل قريته يستعينون به في خراجهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الذمي).
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو مرجائے اور اس کا کوئی وارث نہ ہو، کہ اس کی میراث اس کی بستی والوں کے لئے ہے جس کے ذریعے وہ اپنے خراج میں مدد حاصل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33754، ترقيم محمد عوامة 32252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32253 ترقیم الشثری: -- 33755
٣٣٧٥٥ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن مغيرة قال: سالت الحسن عن رجل بايع امراة من اهل الذمة فكان لها عنده شيء فنبذها فلم يجدها: ايجعله في بيت مال المسلمين؟ قال: نعم.
سلیمان بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے اہل ذمہ میں سے ایک عورت سے بیعت کی تھی، اس عورت کی اس کے پاس کوئی چیز تھی، اس نے اس سے معاملہ ختم کردیا، پھر وہ عورت اس کو نہ ملی، کیا وہ آدمی اس چیز کو مسلمانوں کے بیت المال میں ڈال دے؟ فرمایا جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33755، ترقيم محمد عوامة 32253)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں