مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
61. من كان يستحب الإفطار إذا لقي العدو
جو دشمن سے لڑائی کے وقت روزہ کشائی کو مستحب سمجھتا ہے
ترقیم عوامۃ: 33596 ترقیم الشثری: -- 35134
٣٥١٣٤ - حدثنا ابو بكر بن (ابي شيبة) (١) قال: ثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن إياد بن لقيط عن البراء بن قيس قال: ارسلني عمر بن الخطاب إلى سلمان بن ربيعة امره ان يفطر وهو محاصر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عياش)، وانظر: التاريخ الكبير ٤/ ١٣٦، وتاريخ ابن عساكر ٢١/ ٤٦٥.
(٢) مجهول؛ لجهالة البراء بن قيس.
حضرت براء بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے حضرت سلمان بن ربیعہ رحمہ اللہ کے پاس بھیجا کہ میں ان کو حکم دوں کہ وہ افطار کریں اس حال میں کہ انہوں نے محاصرہ کیا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35134، ترقيم محمد عوامة 33596)
ترقیم عوامۃ: 33597 ترقیم الشثری: -- 35135
٣٥١٣٥ - حدثنا زيد بن الحباب قال: ثنا معاوية بن صالح قال: حدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي عن قزعة قال: سالت ابا سعيد عن الصوم في السفر فقال: سافرنا مع رسول الله ﷺ فيصوم ونصوم حتى نزلنا منزلا، فقال:"إنكم قد دنوتم من عدوكم والفطر اقوى لكم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١١٢٠)، وأحمد (١١٣٠٧).
حضرت قزعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے سفر میں روزہ رکھنے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا پس ہم نے بھی روزہ رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی روزہ رکھا یہاں تک کہ ہم ایک جگہ اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ تم اب اپنے دشمن کے قریب آگئے ہو تو تمہارے لیے روزہ کشائی زیادہ فائدہ مند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35135، ترقيم محمد عوامة 33597)