🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

62. ما قالوا: في العطاء من كان يورثه؟
سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33598 ترقیم الشثری: -- 35136
٣٥١٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس ابن ابي حازم قال: دخل الزبير على عمار او عثمان بعد وفاة عبد الله، فقال: اعطني عطاء عبد الله، فعيال عبد الله احق به من بيت المال، قال: فاعطاه خمسة عشر الفا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ یا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: حضرت عبد اللہ کی سالانہ تنخواہ مجھے دو۔ اس لیے کہ حضرت عبد اللہ کے اہل خانہ بیت المال سے زیادہ اس کے حقدار ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انہوں نے ان کو پندرہ ہزار درہم عطا کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35136، ترقيم محمد عوامة 33598)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33599 ترقیم الشثری: -- 35137
٣٥١٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا علي بن صالح عن سماك بن حرب عن اشياخ الحي قالوا: مات رجل وقد مضى له ثلثا السنة فامر له عمر بن الخطاب بثلثي عطائه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول.
حضرت سماک بن حرب قبیلہ کے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا: ایک آدمی مرگیا ا س حال میں کہ سال کا دو تہائی حصہ گزر چکا تھا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سالانہ تنخواہ کے دو تہائی حصہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35137، ترقيم محمد عوامة 33599)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33600 ترقیم الشثری: -- 35138
٣٥١٣٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عباس ان المطلب بن عبد الله بن قيس بن مخرمة اخبره ان امراة (شكت إلى) (١) عائشة الحاجة، قالت: وما لك؟ قالت: كنا ناخذ عطاء إنسان ميت فرفعناه، فقالت عائشة: لم فعلتم؟ اخرجتم (سهما) (٢) من فيء الله كان يدخل عليكم اخرجتموه من بينكم، وذلك في زمان عمر بن الخطاب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سألت عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (منها).
(٣) منقطع، المطلب بن عبد اللَّه لم يدرك عائشة.

حضرت مطلب بن عبد اللہ بن قیس بن مخرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اپنی ضرورت کی شکایت کی تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تجھے کیا ہوا؟ وہ کہنے لگی: ہم لوگ ایک مردہ انسان کی سالانہ تنخواہ لیتے تھے پس اب ہم نے اس کو ختم کردیا۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم نے اللہ کے مال سے وہ حصہ نکال دیا جو تم پر داخل ہوتا تھا اور تم نے اس کو اپنے گھر سے نکال دیا! اور یہ واقعہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35138، ترقيم محمد عوامة 33600)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33601 ترقیم الشثری: -- 35139
٣٥١٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو المقدام هشام بن زياد مولى لـ (عثمان عن ابيه ان عثمان كان يورث العطاء) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: بدل الخبر (علي بن حسين عن علي بن حسين قال: لا بأس أن يأخذ للميت عطاؤه).
(٢) ضعيف جدًا؛ هشام بن زياد متروك.

حضرت ابو المقدام ہشام بن زیاد جو حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سالانہ تنخواہ کا وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35139، ترقيم محمد عوامة 33601)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33602 ترقیم الشثری: -- 35140
٣٥١٤٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ابيه عن ابي (حيان) (١) عن عامر قال: لا باس ان يؤخذ للميت عطاؤه] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حبان).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ب].

حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میت کے سالانہ عطیہ کے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35140، ترقيم محمد عوامة 33602)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33603 ترقیم الشثری: -- 35141
٣٥١٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا قيس عن جابر عن مولى لعلي بن حسين عن علي بن حسين قال: لا باس ان يؤخذ للميت عطاؤه.
حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام سے مروی ہے کہ حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میت کے سالانہ عطیہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35141، ترقيم محمد عوامة 33603)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33604 ترقیم الشثری: -- 35142
٣٥١٤٢ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن معقل قال: كان عمر بن عبد العزيز إذا مات الرجل وقد استكمل (السنة) (١) اعطى ورثته عطاءه كله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
حضرت معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی مرجاتا اس حال میں کہ سال مکمل ہوچکا ہوتا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اس کے ورثہ کو اس کا پورا سالانہ عطیہ عطا فرما دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35142، ترقيم محمد عوامة 33604)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں