🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

63. ما قالوا: (في الرفق) في السير وترك السرعة ومن كان يحب الساقة
سفر میں چلتے ہوئے آہستگی اور تیزی چھوڑنے کا بیان اور جو شخص فوج کے پچھلے حصہ میں رہنے کو محبوب رکھتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33605 ترقیم الشثری: -- 35143
٣٥١٤٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي ان عمر بن عبد العزيز اوصى عامله في الغزو ان لا يركب دابة إلا دابة تضبط سيرها، اضعف دابة في الجيش.
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے لشکر پر مقرر امیر کو وصیت فرمائی کہ وہ کسی جانور پر سوار نہیں ہوگا۔ مگر ایسے جانور پر کہ جس کی چال لشکر میں موجود تمام جانوروں سے سست ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35143، ترقيم محمد عوامة 33605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33606 ترقیم الشثری: -- 35144
٣٥١٤٤ - حدثنا ابن مبارك عن امية الشامي قال: كان مكحول ورجاء بن حيوة يختاران الساقة لا يفارقانها.
حضرت امیۃ الشامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ لشکر کے پچھلے حصہ کو پسند کرتے تھے اور یہ دونوں اس حصہ سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35144، ترقيم محمد عوامة 33606)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33607 ترقیم الشثری: -- 35145
٣٥١٤٥ - حدثنا ابن (مبارك) (١) عن جميع بن عبد الله المقرى ان عمر بن عبد العزيز نهى البريد ان يجعل في طرف السوط (حديدة) (٢) ان ينخس بها الدابة، قال: ونهى عن (اللجم) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (المبارك).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (اللحم).

حضرت جُمیع بن عبد اللہ المقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اس بات سے منع فرمایا: کہ قاصد کوڑے کے آخر میں لوہا لگائے تاکہ اس کے ذریعہ سے وہ جانور کو تیز دوڑائے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے لگاموں سے بھی منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35145، ترقيم محمد عوامة 33607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں