🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. ما قالوا: في المشركين يدعون المسلمين إلى غير ما ينبغي، أيجيبونهم أم لا، ويكرهون عليه؟
ان مشرکین کا بیان جو مسلمانوں کو ناجائز بات کی طرف بلاتے ہیں کیا وہ اس کا جواب دیں اس حال میں کہ ان کو مجبور کیا جا رہا ہو؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33718 ترقیم الشثری: -- 35257
٣٥٢٥٧ - حدثنا (وكيع عن) (١) شريك عن جابر عن ابي جعفر قال: التقية اوسع ما بين السماء إلى الارض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تقیہ تو آسمان اور زمین کے مابین خلاجتنی وسعت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35257، ترقيم محمد عوامة 33718)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33719 ترقیم الشثری: -- 35258
٣٥٢٥٨ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق عن الحسن بن الحسن قال: إنما التقية رخصة، والفضل القيام بامر الله.
حضرت فضیل بن مرزوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت الحسن بن الحسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یقینا تقیہ کرنا تو رخصت ہے۔ افضل تو اللہ کے حکم پر قائم رہنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35258، ترقيم محمد عوامة 33719)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33720 ترقیم الشثری: -- 35259
٣٥٢٥٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن ابي قلابة قال: قال حذيفة: إني اشتري ديني بعضه ببعض مخافة ان يذهب كله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، أبو قلابة لا يروي عن حذيفة.
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ یقینا میں نے اپنے دین کے بعض حصہ کو بعض حصہ کے عوض خرید لیا اس خوف سے کہ دین سارا ہی نہ چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35259، ترقيم محمد عوامة 33720)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33721 ترقیم الشثری: -- 35260
٣٥٢٦٠ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن (عبد الملك) (١) بن ميسرة عن النزال بن سبرة قال: دخل ابن مسعود وحذيفة على عثمان فقال عثمان لحذيفة: بلغني انك قلت كذا وكذا؟ قال: لا والله ما قلته، فلما خرج قال له عبد الله: (سالك) (٢) فلم (تقر له) (٣) ما سمعتك تقول؟ (قال) (٤) : إني اشتري ديني بعضه ببعض مخافة ان يذهب كله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (مالك).
(٣) في [هـ]: (تقوله)، وفي [ب]: (يقوله).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٥) صحيح.

حضرت نزال بن سبرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ددونوں حضرات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم نے اس طرح اور اس طرح کہا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! میں نے ایسا نہیں کہا: جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ چلے گئے تو حضرت عبداللہ نے ان سے کہا: انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور میں نے جو آپ کو بات کرتے ہوئے سنا تھا آپ رضی اللہ عنہ نے اس کا اقرار ہی نہیں کیا؟ انہوں نے فرمایا: یقینا میں نے اپنے دین کے بعض حصہ کو بعض حصے کے ساتھ خرید لیا اس خوف سے کہ دین سارا ہی نہ چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35260، ترقيم محمد عوامة 33721)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں