🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. في بلنجر
بلنجر کی لڑائی کابیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34495 ترقیم الشثری: -- 36067
٣٦٠٦٧ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم عن ابي وائل قال: غزونا مع سلمان بن ربيعة بلنجر (فحرج) (١) علينا ان نحمل على دواب الغنيمة، ورخص لنا في الغربال والحبل والمنخل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فخرج).
(٢) ضعيف؛ عاصم سيء الحفظ في روايته عن أبي وائل.

حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ ہم بلنجر کی لڑائی میں سلمان بن ربیعہ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ہمیں مال غنیمت کے جانوروں پر سوار ہونے سے منع کیا اور ہمیں مال غنیمت کے ڈھول، رسی اور چھاننی استعمال کرنے کی اجازت دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36067، ترقيم محمد عوامة 34495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34496 ترقیم الشثری: -- 36068
٣٦٠٦٨ - حدثنا شريك عن ابن الاصبهاني عن الشيباني عن الشعبي عن مالك ابن صحار قال: غزونا بلنجر فجرح اخي فحملته خلفي فرآني حذيفة فقال: من هذا؟ (فقلت) (١) : اخي جرح (نرجع) (٢) (قابلا) (٣) نفتحها إن شاء الله، فقال (حذيفة) (٤) : لا والله لا يفتحها (٥) علي ابدا ولا القسطنطينية ولا الديلم (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قلت).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (فرجع).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (قاتل).
(٤) في [جـ]: (حليفه).
(٥) في [جـ]: زيادة (اللَّه).
(٦) مجهول؛ لجهالة مالك بن صحار.

حضرت مالک بن صحار فرماتے ہیں کہ ہم نے بلنجر کی لڑائی میں حصہ لیا۔ اس میں میرا بھائی زخمی ہوگیا۔ میں نے اسے اپنی کمر پر سوار کیا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا تو پوچھا کہ یہ کون ہے؟ میں نے کہا کہ میرا بھائی ہے، زخمی ہوگیا ہے۔ ہم اگلے سال اسے فتح کرنے کے لئے آئیں گے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اسے میرے ہاتھ پر فتح نہیں فرمائے گا نہ قسطنطینیہ کو اور نہ دیلم کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36068، ترقيم محمد عوامة 34496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34497 ترقیم الشثری: -- 36069
٣٦٠٦٩ - حدثنا بن إدريس عن مسعر عن ابي حصين عن الشعبي عن مالك بن صحار قال: غزونا بلنجر فلم يفتحوها، (فقالوا) (١) : نرجع قابلا نفتحها فقال حذيفة: لا تفتح هذه ولا مدينة الكفر ولا الديلم إلا على رجل من اهل بيت محمد ﷺ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فقال).
(٢) مجهول؛ لجهالة مالك.

حضرت مالک بن صحار فرماتے ہیں کہ ہم نے بلنجر کے جہاد میں حصہ لیا۔ لیکن ہمیں فتح حاصل نہ ہوئی۔ لوگوں نے کہا کہ ہم اگلے سال اسے فتح کرنے کے لئے آئیں گے۔ اس پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ علاقہ، کفر کا شہر اور دیلم محمد 5 کے اہل بیت میں سے ایک آدمی کے ہاتھ پر فتح ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36069، ترقيم محمد عوامة 34497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34498 ترقیم الشثری: -- 36070
٣٦٠٧٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء ومحمد بن سوقة عن الشعبي قال: لما غزا سلمان بلنجر اصاب في قسمته صرة من مسك، فلما رجع (استودعها) (١) امراته، فلما مرض مرضه الذي مات فيه، قال لامراته وهو يموت: اريني الصرة التي استودعتك، فاتته بها فقال: ائتني بإناء نظيف، (فجاءت) (٢) به فقال: (اوجفيه) (٣) ثم انضحي به حولي فإنه يحضرني خلق من خلق الله لا ياكلون الطعام ويجدون الريح، ثم قال: اخرجي عني وتعاهديني، فخرجت ثم رجعت وقد قضى (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (استودعتها).
(٢) في [أ، ب]: (فجاءته).
(٣) في [هـ]: (أوديفيه).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يدرك الوقعة.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے جب بلنجر کے علاقے میں جہاد میں حصہ لیا تو ان کے حصے میں مشک کی ایک تھیلی آئی جو انہوں نے اپنی بیوی کے پاس امانت کے طورپر رکھوا دی۔ پھر اپنے مرض الوفات میں انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ تھیلی مجھے لا دو۔ پھر آپ نے ایک صاف برتن منگوایا اور اپنی بیوی سے فرمایا کہ اس خوشبو میں پانی ملا کر اسے میرے ارد گرد چھڑک دو، کیونکہ میرے پاس اللہ کی ایسی مخلوق (فرشتے) آرہی ہے جو کھانا نہیں کھاتے لیکن خوشبو محسوس کرتے ہیں۔ پھر تم باہر چلی جاؤ۔ ان کی بیوی یہ عمل کرکے باہر چلی گئیں جب واپس آئیں تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36070، ترقيم محمد عوامة 34498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34499 ترقیم الشثری: -- 36071
٣٦٠٧١ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن الركعين عن ابيه قال: منا مع سلمان بن ربيعة ببلنجر، فرايت هلال شوال يوم تسع وعشرين ليلة ثلاثين ضحى، قال: فقال: (ارنيه) (١) ، فاريته فامر الناس فافطروا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أرينيه).
حضرت رکین کے والد فرماتے ہیں کہ ہم سلمان بن ربیعہ کے ساتھ بلنجر میں تھے۔ میں نے رمضان کے انتیس روزے رکھنے کے بعد تیسویں دن چاشت کے وقت چاند دیکھا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ، میں نے انہیں چاند دکھایا تو انہوں نے لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36071، ترقيم محمد عوامة 34499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34500 ترقیم الشثری: -- 36072
٣٦٠٧٢ - حدثنا ابن إدريس قال: سمع اباه وعمه يذكران قال: قال سلمان: قتلت بسيفي هذا مائة مستلئم كلهم يعبد غير الله، ما قتلت منهم رجلا صبرا.
حضرت سلمان فرماتے تھے کہ میں نے اپنی اس تلوار سے سو آدمیوں کو قتل کیا ہے وہ سب اللہ کے غیر کی عبادت کرتے تھے۔ میں نے اس سے کسی صبر کرنے والے آدمی کو قتل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36072، ترقيم محمد عوامة 34500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34501 ترقیم الشثری: -- 36073
٣٦٠٧٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن بعض اصحابه عن حذيفة قال: لا يفتح القسطنطينية ولا الديلم ولا الطبرستان إلا رجل من بني هاشم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ قسطنطنیہ، دیلم اور طبرستان بنوہاشم کے ایک آدمی کے ہاتھ پر فتح ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36073، ترقيم محمد عوامة 34501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں