🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. في (الجبل) صلح هو أو أخذ عنوة
جبل کا بیان، آیا وہ صلح سے حاصل ہوا تھایا زبردستی لیاگیا تھا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34502 ترقیم الشثری: -- 36074
٣٦٠٧٤ - حدثنا (حميد عن) (١) (حسن) (٢) عن مجالد قال: صالح اهل (الجبل) (٣) كلهم لم يؤخذ شيء (من الجبل) (٤) عنوة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (حسين).
(٣) في [أ، ب]: (الجيل).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].

حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ تمام اہل جبل نے صلح کی تھی اور جبل کا کوئی حصہ زبردستی نہیں لیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36074، ترقيم محمد عوامة 34502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34503 ترقیم الشثری: -- 36075
٣٦٠٧٥ - حدثنا حميد عن (حصين) (١) عن مطرف قال: ما فوق حلوان فهو ذمة، وما دون حلوان من السواد فهو فيء، قال: سوادنا هذا فيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حسن)، وانظر: تاريخ بغداد ١/ ١٢، وحلوان هذه بالعراق.
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حلوان سے اوپر کا حصہ ذمہ میں ہے اور حلوان کے علاوہ فیٔ ہے اور ہمارا یہ علاقہ فیٔ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36075، ترقيم محمد عوامة 34503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34504 ترقیم الشثری: -- 36076
٣٦٠٧٦ - حدثنا شاذان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عطاء (بن) (١) السائب عن ابي العلاء، قال: (كنت) (٢) فيمن افتتح تكريت، فصالحناهم على ان يبرزوا لنا سوقا وجعلنا لهم الامان، قال: فابرزوا لنا سوقا، قال: فقتل (قين) (٣) منهم فجاء قسهم (فقال) (٤) : اجعلتم لنا ذمة نبيكم (٥) وذمة امير المؤمنين وذمتكم (٦) ، ثم (اخفرتموها) (٧) فقال: اميرنا إن اقمتم شاهدين ذوي عدل على قاتله اقدناكم، وإن ⦗٥٣⦘ شئتم حلفتم واعطيناكم الدية، كان شئتم حلفنا لكم ولم نعطكم شيئا، قال: فتواعدوا للغد فحضروا فجاء (قسهم) (٨) فحمد الله واثنى عليه، ثم ذكر السماوات والارض وما شاء الله ان يذكر حتى ذكر يوم القيامة ثم قال: اول ما يبدا به من الخصومات الدماء، قال: فيختصم (ابنا) (٩) آدم فيقضى له على صاحبه، ثم يؤخذ الاول فالاول، حتى ينتهي الامر إلى صاحبنا وصاحبكم، قال: فيقال له: فيم قتلتني؟ قال: افلا تحب ان يكون لصاحبكم على صاحبنا حجة ان يقول: قد اخذ اهلك من بعدك ديتك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [ب].
(٢) في [س]: (قلت).
(٣) أي: مملوك، وفي [أ، ب، هـ]: (قس).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٥) في [أ، ط، هـ] زيادة: ﷺ.
(٦) في [أ، ب]: زيادة (ذمكتم).
(٧) في [أ، ب]: (أحضرتموها).
(٨) في [ب]: (قسمهم).
(٩) في [أ، هـ]: (أبناء).

حضرت ابو علاء فرماتے ہیں کہ میں بھی تکریت کی فتح میں شامل تھا۔ ہم نے ان سے اس بات پر صلح کی کہ وہ ہمیں مال کی ایک مقررہ مقدار دیں اور ہم ان کو امان دیں گے۔ چناچہ انہوں نے ہمیں مال دے دیا۔ پھر ان میں سے ایک شخص کو کسی نے قتل کردیا تو ان کا راہب ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا کہ کیا تم نے اپنے نبی 5 اور اپنے امیر المومنین اور اپنا عہد نہیں دیا تھا، پھر تم نے اس عہد کی پاسداری نہیں کی؟! ہمارے امیر نے کہا کہ تم اس کے قاتل پر دو عادل گواہ پیش کردو تو ہم قاتل تمہارے حوالے کردیں گے اور اگر تم چاہو تو قسم کھالو ہم تمہیں فدیہ دے دیں گے اور اگر تم چاہو تو ہم قسم کھا لیں اس صورت میں تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔ پس اگلے دن کی ملاقات طے ہوئی، ان کا پادری آیا اور اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی، زمین و آسمان کا تذکرہ کیا، قیامت کے دن کا ذکر کیا پھر اس نے کہا کہ خصومات میں سب سے پہلے خون کا حساب ہوگا۔ آدم علیہ السلام کے دو بیٹے فریق ہوں گے اور ایک کے خلاف فیصلہ کردیا جائے گا۔ پھر ایک ایک کرکے خون کا حساب ہوگا معاملہ ہمارے اور تمہارے ساتھی تک آپہنچے گا۔ پس مقتول قاتل سے کہے گا کہ تو نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ ہمیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ تمہارا ساتھی ہمارے ساتھی کو یہ جواب دے کر خاموش کرادے کہ تیرے بعد والوں نے تیری دیت وصول کرلی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36076، ترقيم محمد عوامة 34504)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں