مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. ما جاء في لزوم المساجد
مسجدوں کو لازم پکڑنے کے بارے میں روایات
ترقیم عوامۃ: 35753 ترقیم الشثری: -- 37333
٣٧٣٣٣ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن رجل عن محمد بن واسع قال: قال ابو الدرداء لابنه: يا بني ليكن المسجد بيتك، فإني سمعت رسول الله ﷺ-يقول:"المساجد بيوت المتقين"، فمن يكن المسجد بيته يضمن (١) له الروح والرحمة والجواز على الصراط إلى الجنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (اللَّه).
(٢) مجهول؛ أخرجه هناد في الزهد (٩٥١)، وابن أبي عمر كما في المطالب (٣٧٣)، والبزار (٤٣٤/ كشف)، والقضاعي (٧٢)، والخطيب في التاريخ ٨/ ٣٤٠، وابن الجوزي في العلل (٦٩٠)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢١٤، والطبراني (٦١٤٣).
حضرت محمد بن واسع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سے کہا اے میرے بیٹے! مسجد تیرا گھر ہونا چاہیے۔ کیونکہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”مسجدیں متقی لوگوں کا گھر ہیں۔ پس جس کا گھر مسجد ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے رحمت و خوشی کا ضامن ہوتا ہے اور جنت کی طرف کے راستہ کے عبور کا ضامن ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37333، ترقيم محمد عوامة 35753)
ترقیم عوامۃ: 35754 ترقیم الشثری: -- 37334
٣٧٣٣٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن مطرف ابو غسان عن زيد ابن اسلم عن عطاء بن يسار عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"من غدا إلى المسجد او راح إلى المسجد اعد الله له في الجنة نزلا كلما غدا او راح" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٦٢)، ومسلم (٦٦٩).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح کو مسجد کی طرف جائے یا شام کو مسجد کی طرف جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیاری کرتے ہیں جب بھی وہ صبح شام مسجد کی طرف جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37334، ترقيم محمد عوامة 35754)
ترقیم عوامۃ: 35755 ترقیم الشثری: -- 37335
٣٧٣٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا عيينة بن عبد الرحمن عن ايوب ابن موسى عن ابي حازم عن سعيد بن المسيب قال: إن للمساجد من عباد الله اوتادا ⦗٣٦٠⦘ جلساؤهم الملائكة فإذا فقدوهم سالوا عنهم، فإن كانوا مرضى عادوهم، وإن كانوا في حاجة اعانوهم.
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ کے بندوں میں سے کچھ لوگ مسجدوں کے کھونٹے ہوتے ہیں۔ فرشتے ان کے ہم نشین ہوتے ہیں۔ پس فرشتے جب ان کو گم پاتے ہیں تو ان کے بارے میں پوچھتے ہیں پھر اگر وہ بیمار ہوں تو فرشتے ان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر وہ کسی ضرورت میں مصروف ہوتے ہیں تو فرشتے ان کی معاونت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37335، ترقيم محمد عوامة 35755)
ترقیم عوامۃ: 35756 ترقیم الشثری: -- 37336
٣٧٣٣٦ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن الاعمش عن عبد الرحمن بن معقل قال: كنا نتحدث ان المسجد حصن حصين من الشيطان.
حضرت عبدالرحمن بن معقل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم یہ بات باہم بیان کرتے تھے کہ مسجد، شیطان سے بچنے کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37336، ترقيم محمد عوامة 35756)
ترقیم عوامۃ: 35757 ترقیم الشثری: -- 37337
٣٧٣٣٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عمي موسى بن يسار ان سلمان كتب إلى ابي الدرداء: إن في ظل العرش رجلا قلبه معلق في المساجد من حبها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ موسى بن يسار لم يدرك سلمان، وسيأتي بسياق أتم في ١٣/ ٣٣٤، [٣٧٣٩٢].
حضرت سلمان نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو خط میں تحریر فرمایا: بیشک عرش کے سایہ میں وہ آدمی (بھی) ہوگا جس کا دل مسجد کی محبت کی وجہ سے مسجد میں اٹکا ہوا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37337، ترقيم محمد عوامة 35757)
ترقیم عوامۃ: 35758 ترقیم الشثری: -- 37338
٣٧٣٣٨ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن الوليد بن (العيزار) (١) عن عمرو بن ميمون عن عمر قال: المساجد بيوت الله في الارض وحق على المزور ان يكرم زائره (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (العزار).
(٢) صحيح؛ وورد من حديث عمرو بن ميمون عن بعض أصحاب النبي ﷺ، أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٣٤٩)، وابن المبارك في الزهد برواية نعيم بن حماد (٦)، وورد عن عمرو عن ابن مسعود، أخرجه الطبراني (١٠٣٢٤)، وورد من كلام عمرو، أخرجه هناد في الزهد (٩٥٣)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ١٤٩، وورد عنه مرسلًا، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٥٨٤).
حضرت عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مسجدیں زمین میں اللہ کے گھر ہیں اور جس کی زیارت کی جائے اس پر یہ بات حق ہوتی ہے کہ وہ اپنی زیارت کرنے والے کا اکرام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37338، ترقيم محمد عوامة 35758)
ترقیم عوامۃ: 35759 ترقیم الشثری: -- 37339
٣٧٣٣٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا (حريز) (١) (عن) (٢) عبد الرحمن ابن ابي عوف عن عبد الرحمن بن مسعود الفزاري عن ابي الدرداء قال: ما من رجل يغدو إلى المسجد لخير يتعلمه او يعلمه إلا كتب (٣) له اجر ⦗٣٦١⦘ مجاهد، لا (ينقلب) (٤) إلا مغانما (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، هـ]: (جرير).
(٢) في [أ، ب، ط، ع، هـ]: (عن).
(٣) في [جـ]: زيادة (اللَّه).
(٤) في [ع]: (لا تنقلب).
(٥) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن مسعود، وأخرجه يعقوب في المعرفة ٣/ ٣٨٢، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ١/ ٣٢.
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو کوئی آدمی بھی مسجد کی طرف کسی خیر کو سیکھنے یا سکھانے کے لیے جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے مجاہد کا ثواب لکھتے ہیں جو مال غنیمت لے کر ہی لوٹتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37339، ترقيم محمد عوامة 35759)
ترقیم عوامۃ: 35760 ترقیم الشثری: -- 37340
٣٧٣٤٠ - حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن عاصم عن ابي عثمان عن سلمان قال: من توضا فاحسن الوضوء (ثم) (٢) (اتى) (٣) المسجد ليصلي فيه كان زائر الله، وحق على المزور ان يكرم زائره (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (جعفر).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ب]: (أتا).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٨٩)، وهناد (٩٥٢)، وأخرجه مرفوعًا الطبراني (٦١٣٩)، وابن حبان في المجروحين ٢/ ٨٩، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٦٩، والخطيب في المواضيع ٢/ ٣١٣.
حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص وضو کرتا ہے اور خوب اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر مسجد کو آتا ہے تاکہ مسجد میں نماز پڑھے تو یہ شخص اللہ تعالیٰ کا زائر ہوتا ہے اور جس کی زیارت کی جائے اس پر یہ حق ہے کہ وہ اپنے زائر کا اکرام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37340، ترقيم محمد عوامة 35760)
ترقیم عوامۃ: 35761 ترقیم الشثری: -- 37341
٣٧٣٤١ - حدثنا ابن نمير عن عبيد الله بن عمر عن سعيد (بن ابي سعيد) (١) عن عمر بن ابي (بكر) (٢) عن ابيه عن كعب (الاحبار) (٣) قال: اجد في كتاب الله: ما من عبد مؤمن يغدو إلى المسجد ويروح، لا يغدو (او) (٤) لا يروح إلا ليتعلم خيرا او يعلمه او يذكر الله او يذكر به إلا مثله في كتاب الله كمثل المجاهد في سبيل الله، (والله تعالى اعلم) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (بكير).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب، هـ]: (و).
(٥) سقط من: [جـ، ع].
حضرت کعب احبا رسے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے خدا کی کتاب میں پایا کہ جو کوئی بندہ مومن، صبح وشام کو مسجد کی طرف جاتا ہے اور اس کا صبح وشام مسجد کی طرف جانا صرف خیر کو سیکھنے یا سکھانے کے لیے ہوتا ہے یا خدا کے ذکر وفکر کے لیے ہوتا ہے تو اس کی مثال خدا کی کتاب میں مجاہد فی سبیل اللہ کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37341، ترقيم محمد عوامة 35761)