مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
33. (كلام أبي موسى ﵁)
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35969 ترقیم الشثری: -- 37553
٣٧٥٥٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود بن ابي هند عن ابي حرب بن ابي الاسود عن ابيه قال: جمع ابو موسى القراء (فقال) (١) : لا يدخلن عليكم إلا من جمع القرآن، قال: فدخلنا زهاء ثلاثمائة رجل (فوعظنا) (٢) وقال: انتم قراء هذا البلد وانتم، فلا يطولن عليكم الامد فتقسو قلوبكم كما قست قلوب اهل الكتاب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قال).
(٢) في [س]: (بوعظنا).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٥٠).
حضرت ابوالاسود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے قراء کو جمع کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہاں وہی آئے جس نے قرآن جمع کیا ہے۔ راوی کہتے ہیں ہم تین صد کے قریب آدمی جمع ہوئے۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نصیحت فرمائی اور کہا تم لوگ اس شہر کے قاری ہو۔ تم لوگ امیدیں لمبی نہ باندھو ورنہ تمہارے دل سخت ہوجائیں گے جس طرح اہل کتاب کے دل سخت ہوگئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37553]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37553، ترقيم محمد عوامة 35969)
ترقیم عوامۃ: 35970 ترقیم الشثری: -- 37554
٣٧٥٥٤ - حدثنا ابو خالد عن اشعث عن ابي بردة قال: بعثني (ابي) (١) إلى المدينة وقال: الحق اصحاب رسول الله ﷺ (فسائلهم) (٢) ، واعلم اني سائلك، فلقيت ابن سلام فإذا هو رجل خاشع (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [أ، ب، ع]: (فسايلهم).
(٣) ضعيف؛ أشعث هو ابن سوّار ضعيف.
حضرت ابوبردہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے مدینہ کی طرف بھیجا اور فرمایا: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے ملو اور ان سے سوال کرو۔ اور یاد رکھو میں تم سے پوچھوں گا۔ چناچہ میں حضرت ابن سلام کو ملا وہ ایک عاجز آدمی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37554]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37554، ترقيم محمد عوامة 35970)