🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

38. كلام الأسود
حضرت اسود کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36032 ترقیم الشثری: -- 37616
٣٧٦١٦ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن الاعمش عن عمارة عن الاسود قال: ما كان إلا راهبا من الرهبان.
حضرت عمارہ، حضرت اسود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ راہبوں میں سے ایک راہب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37616، ترقيم محمد عوامة 36032)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36033 ترقیم الشثری: -- 37617
٣٧٦١٧ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن ابن عون عن الشعبي قال: سئل عن الاسود فقال: كان صواما حجاجا قواما.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہتے ہیں (ان سے) حضرت اسود کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: وہ خوب روزہ رکھنے والے، خوب حج کرنے والے اور خوب قیام کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37617، ترقيم محمد عوامة 36033)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36034 ترقیم الشثری: -- 37618
٣٧٦١٨ - حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا حسن عن منصور عن بعض اصحابه قال: إن كان الاسود (ليصومن) (١) في اليوم الشديد الحر، الذي يرى ان الجمل الجلد الاحمر (يرنح) (٢) فيه من الحر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ليصوم).
(٢) في [أ، س]: (يريح)، وفي [جـ]: (ليريح).

حضرت منصور کے بعض شاگردوں سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود رحمہ اللہ شدید گرمی کے دن بھی روزہ رکھتے تھے۔ وہ دن جس کے بارے میں خیال ہوتا تھا کہ سرخ چمڑے والا اونٹ بھی گرمی کی وجہ سے کمزور ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37618، ترقيم محمد عوامة 36034)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36035 ترقیم الشثری: -- 37619
٣٧٦١٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (حنش) (١) بن الحارث قال: (٢) حدثنا علي بن مدرك ان علقمة كان يقول للاسود: لم تعذب هذا الجسد؟ فيقول: إنما اريد له الراحة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خنس)، وفي [ع]: (حبس).
(٢) في [س]: زيادة (قال).

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک بیان کرتے ہیں کہ حضرت علقمہ، حضرت اسود کو کہا کرتے تھے۔ آپ اس جسم کو کیوں عذاب دیتے ہیں؟ اسود کہتے تھے میں اس کی راحت چاہتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37619، ترقيم محمد عوامة 36035)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36036 ترقیم الشثری: -- 37620
٣٧٦٢٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (حنش) (١) بن الحارث قال: رايت الاسود بن يزيد قد ذهبت إحدى عينيه من الصوم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خنش).
حضرت حنش بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود بن یزید کو دیکھا کہ ان کی ایک آنکھ روزے کی وجہ سے ضائع ہوگئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37620، ترقيم محمد عوامة 36036)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36037 ترقیم الشثری: -- 37621
٣٧٦٢١ - حدثنا الفضل عن حنش (عن) (١) (رياح) (٢) النخعي قال: كان الاسود يصوم في السفر حتى يتغير لونه من العطش، (في) (٣) اليوم الحار في غير رمضان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ع]: (بن).
(٢) في [ب، س]: (رياح).
(٣) في [ع]: (من).

حضرت ریاح نخعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود، سفر میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ غیر رمضان میں سخت گرمی کے دن پیاس کی وجہ سے ان کا رنگ متغیر ہوجاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37621، ترقيم محمد عوامة 36037)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں