مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
39. كلام علقمة
حضرت علقمہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36038 ترقیم الشثری: -- 37622
٣٧٦٢٢ - حدثنا ابن (١) فضيل عن ابيه عن شباك عن إبراهيم عن علقمة انه كان يقول لاصحابه: اذهبوا بنا (نزدد) (٢) إيمانا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (نزداد).
حضرت علقمہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے کہتے تھے۔ ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم اپنا ایمان زیادہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37622، ترقيم محمد عوامة 36038)
ترقیم عوامۃ: 36039 ترقیم الشثری: -- 37623
٣٧٦٢٣ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سئل الشعبي عن علقمة قال: كان مع البطيء، ويدرك السريع.
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت شعبی سے علقمہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: وہ سست کے ساتھ تھے لیکن تیز رفتار کو پکڑ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37623]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37623، ترقيم محمد عوامة 36039)
ترقیم عوامۃ: 36040 ترقیم الشثری: -- 37624
٣٧٦٢٤ - حدثنا عبد الله بن نمير عن مالك بن مغول عن ابي السفر عن مرة قال: كان علقمة من الربانيين.
حضرت مرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ اللہ والوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37624]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37624، ترقيم محمد عوامة 36040)
ترقیم عوامۃ: 36041 ترقیم الشثری: -- 37625
٣٧٦٢٥ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: قرا علقمة القرآن في ليلة] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [ط، هـ].
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ایک رات میں قرآن پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37625، ترقيم محمد عوامة 36041)
ترقیم عوامۃ: 36042 ترقیم الشثری: -- 37626
٣٧٦٢٦ - حدثنا (شريك و) (١) جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة: ﴿إن زلزلة الساعة شيء عظيم﴾ [الحج: ١] قال شريك: هذا في الدنيا قبل يوم القيامة. - قال جرير: هذا بين يدي الساعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت علقمہ سے {إنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیْئٌ عَظِیمٌ} کے بارے میں روایت ہے۔ حضرت شریک فرماتے ہیں یہ قیامت سے پہلے دنیا ہی میں ہوگا۔ حضرت جریر کہتے ہیں کہ قیامت کو ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37626، ترقيم محمد عوامة 36042)
ترقیم عوامۃ: 36043 ترقیم الشثری: -- 37627
٣٧٦٢٧ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان علقمة إذا راى من اصحابه هشاشا - (او) (١) قال: انبساطا- ذكرهم (بين) (٢) الايام كذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (و).
(٢) في [ط، هـ]: (عن).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب اپنے ساتھیوں کو خوش اور ہشاش دیکھتے تو انہیں اسی طرح کے ایام یاد دلاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37627، ترقيم محمد عوامة 36043)
ترقیم عوامۃ: 36044 ترقیم الشثری: -- 37628
٣٧٦٢٨ - حدثنا محمد بن عبيد عن الاعمش عن عمارة عن ابي معمر قال: دخلنا على عمرو بن شرحبيل فقال: انطلقوا (بنا) (١) إلى اشبه الناس سمتا وهديا بعبد الله، فدخلنا على علقمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت ابومعمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمرو بن شرحبیل کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: ہمارے ساتھ اس آدمی کے پاس چلو جو چال ڈھال میں حضرت عبداللہ کے سب سے زیادہ مشابہ ہے۔ چناچہ ہم حضرت علقمہ کے پاس گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37628، ترقيم محمد عوامة 36044)
ترقیم عوامۃ: 36045 ترقیم الشثری: -- 37629
٣٧٦٢٩ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا الاعمش قال: حدثنا عمارة عن ابي معمر قال: كنا جلوسا عند عمرو بن شرحبيل فقال: اذهبوا بنا إلى اشبه الناس هديا ودلا وسمتا (وابطنه) (١) بعبد الله (٢) ، فلم ندر من هو حتى انطلقننا إلى علقمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وأبطنهم).
(٢) في [جـ]: زيادة (قال).
حضرت ابومعمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمرو بن شرحبیل کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے فرمایا: تم ہمارے ساتھ لوگوں میں سے اس شخص کے پاس جاؤ جو طریقۂ زندگی، اندازق گفتگو اور طرز عمل میں حضرت عبداللہ کے سب سے زیادہ مشابہ ہے اور حضرت عبداللہ کے سب سے بڑے راز دار ہیں۔ ہمیں معلوم نہ تھا کہ وہ کون ہے یہاں تک کہ ہم حضرت علقمہ کے پاس پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37629، ترقيم محمد عوامة 36045)
ترقیم عوامۃ: 36046 ترقیم الشثری: -- 37630
٣٧٦٣٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: اصبح همام مترجلا فقال بعض القوم: إن جمة همام لتخبركم انه لم يتوسدها الليلة.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک صبح حضرت ہمام کنگھی کرکے آئے تو کچھ لوگوں نے کہا: حضرت ہمام کی زلفیں بتارہی ہیں کہ آج رات انہوں نے تکیہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37630، ترقيم محمد عوامة 36046)
ترقیم عوامۃ: 36047 ترقیم الشثری: -- 37631
٣٧٦٣١ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن إبراهيم قال: (كان) (١) رجل ⦗٤٥٤⦘ منا يقال: له همام بن الحارث، وكان لا ينام إلا قاعدا في المسجد في (صلاته) (٢) ، فكان يقول اللهم: اشفني من النوم بيسير، وارزقني سهرا في طاعتك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، س]: (صلوته).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم میں ایک آدمی تھا جس کو ہمام بن حارث کہا جاتا تھا۔ وہ مسجد میں نماز کے دوران صرف بیٹھ کر ہی سوتا تھا اور کہا کرتا تھا: اے اللہ! آپ مجھے تھوڑی نیند سے شفا دے دیں اور میری بیداری کو اپنی اطاعت میں کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37631، ترقيم محمد عوامة 36047)