🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. (كلام) أبي رزين
حضرت ابورزین کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36066 ترقیم الشثری: -- 37650
٣٧٦٥٠ - حدثنا جرير عن منصور عن ابي رزين في قوله: ﴿وثيابك فطهر﴾ [المدثر: ٤] قال: عملك اصلحه (١) ، فكان الرجل إذا كان حسن العمل قيل: فلان طاهر الثياب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال).
حضرت ابورزین سے ارشادِ خداوندی { وَثِیَابَک فَطَہِّرْ } کے بارے میں روایت ہے کہ فرمایا: تم اپنے عمل کو درست کرو۔ پس جب آدمی اچھے عمل والا ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے فلاں طاہر الثیاب (پاکیزہ کپڑوں والا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37650، ترقيم محمد عوامة 36066)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36067 ترقیم الشثری: -- 37651
٣٧٦٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد وابي رزين: ﴿فهم يوزعون﴾ [النمل: ١٧] ، (قالا) (١) : (يحبس) (٢) اولهم على آخرهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (قال).
(٢) في [أ، ب]: (لا يحبس)، وفي [جـ]: (حبس)، وفي [س]: (يجلس).

حضرت مجاہد اور حضرت ابورزین سے { فَہُمْ یُوزَعُونَ } کے بارے میں روایت ہے یہ دونوں کہتے ہیں کہ ان کے اول کو آخر پر بند رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37651، ترقيم محمد عوامة 36067)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36068 ترقیم الشثری: -- 37652
٣٧٦٥٢ - حدثنا ابو معاوية قال: حدثنا إسماعيل بن سميع عن ابي رزين في قوله: ﴿فليضحكوا قليلا وليبكوا كثيرا﴾ [التوبة: ٨٢] ، قال: يقول الله: [الدنيا قليل فليضحكوا فيها ما شاؤا، فإذا صاروا إلى الآخرة بكوا بكاء لا ينقطع فذلك الكثير.
حضرت ابورزین سے ارشادِ خداوندی { فَلْیَضْحَکُوا قَلِیلاً وَلْیَبْکُوا کَثِیرًا } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: دنیا تھوڑی ہے۔ پس اس میں تم جتنا چاہو ہنس لو۔ پھر جب وہ لوگ آخرت کی طرف لوٹیں گے تو نہ ختم ہونے والا رونا روئیں گے۔ پس یہی کثیر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37652، ترقيم محمد عوامة 36068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36069 ترقیم الشثری: -- 37653
٣٧٦٥٣ - حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن سميع عن ابي رزين في قوله: ﴿إنها لإحدى الكبر (٣٥) (١) نذيرا للبشر﴾ (٢) [المدثر: ٣٥ - ٣٦] ، قال: يقول الله: انا لكم منه نذير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال: جهنم).
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ب].

حضرت ابورزین سے ارشادِ خداوندی {إنَّہَا لإِحْدَی الْکُبَرِ نَذِیرًا لِلْبَشَرِ }) کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا: اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: میں تمہیں جہنم سے ڈرانے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37653، ترقيم محمد عوامة 36069)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36070 ترقیم الشثری: -- 37654
٣٧٦٥٤ - حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن سميع عن ابي رزين ﴿لواحة للبشر﴾ [المدثر: ٢٩] قال: (تلوح) (١) جلده، حتى تدعه اشد سوادا من الليل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يلوح).
حضرت ابورزین سے { لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ اس کی کھال کو ظاہر کرے گی یہاں تک کہ یہ اس کو رات سے بھی زیادہ شدید السواد چھوڑ دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37654]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37654، ترقيم محمد عوامة 36070)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36071 ترقیم الشثری: -- 37655
٣٧٦٥٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن ابي رزين قال: ﴿الغساق﴾: ما يسيل من صديدهم.
حضرت ابورزین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں الْغَسَّاقُ وہ ہے جو ان کی پیپ میں سے بہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37655]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37655، ترقيم محمد عوامة 36071)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36072 ترقیم الشثری: -- 37656
٣٧٦٥٦ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش قال: سمعتهم يقولون: ما عمل عبد الرحمن بن يزيد عملا قط إلا وهو يريد به وجه الله.
حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو کہتے سنا کہ عبدالرحمن بن یزید نے کبھی کوئی عمل نہیں کیا مگر یہ کہ اس سے ان کی مراد خدا کی رضا ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37656، ترقيم محمد عوامة 36072)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36073 ترقیم الشثری: -- 37657
٣٧٦٥٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد انه كان يقرا القرآن في سبع.
حضرت عبدالرحمن بن یزید کے بارے میں روایت ہے کہ وہ سات دن میں قرآن پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37657، ترقيم محمد عوامة 36073)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36074 ترقیم الشثری: -- 37658
٣٧٦٥٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن الاعمش عن (شمر) (١) عن زياد بن (حدير) (٢) قال: ما (فقه) (٣) قوم لم يبلغوا التقى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (شهر).
(٢) في [ب، س]: (جدير)، وفي [ع]: (خدير).
(٣) في [جـ]: (أفقه).

حضرت زیاد بن حدیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو لوگ تقویٰ میں مبالغہ نہیں کرتے وہ فقاہت حاصل نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37658، ترقيم محمد عوامة 36074)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36075 ترقیم الشثری: -- 37659
٣٧٦٥٩ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا مالك بن مغول عن ابي صخرة قال: قال زياد بن (حدير) (١) : لوددت اني في (حيز) (٢) (من) (٣) حديد ومعي ما يصلحني لا اكلم (الناس) (٤) ولا يكلموني.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حدير).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (حيز)، وفي [س]: (خير)، والمراد المكان الضيق.
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [هـ].

حضرت زیاد بن حدیر فرماتے ہیں: مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں لوہے کی رکاوٹ (پنجرہ وغیرہ) میں ہوں اور میرے پاس میری ضرورت کی چیزیں ہوں۔ نہ میں لوگوں سے بات کروں اور نہ ہی لوگ میرے ساتھ بات کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37659، ترقيم محمد عوامة 36075)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں