🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. (كلام صفواق بن محرز)
حضرت صفوان بن محرز کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36299 ترقیم الشثری: -- 37884
٣٧٨٨٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا هشام بن حسان عن الحسن قال: قال: صفوان بن محرز: إذا اكلت (١) رغيفا (اشد به صلبي) (٢) وشربت كوزا من ماء فعلى الدنيا واهلها العفا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (به).
(٢) سقط من: [أ، ب].

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت صفوان بن محرز فرماتے تھے۔ میں جب روٹی کھاتا ہوں تو (مقصد یہ ہوتا ہے کہ) میں اس کے ذریعہ اپنی کمر کو سیدھا رکھوں اور پانی کا کوزہ پیتا ہوں۔ دنیا اور اہل دنیا پر ہلاکت آنے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37884، ترقيم محمد عوامة 36299)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36300 ترقیم الشثری: -- 37885
٣٧٨٨٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا مهدي بن ميمون قال: حدثنا غيلان بن جرير عن صفوان بن محرز قال: وكانوا يجتمعون هو وإخوانه ويتحدثون فلا يرون تلك الرقة، قال: فيقولون: يا صفوان حدث اصحابك، قال: فيقول: الحمد لله، قال: (فيرق) (١) القوم وتسيل دموعهم كانها افواه المزاد (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فبرق).
(٢) أي: القربة، والمزاد كذا في النسخ وهو الموافق لما في طبقات ابن سعد ٧/ ١٤٧، وتهذيب الكمال ١٣/ ٢١٢، وصفة الصفوة ٣/ ٢٢٨، وفي الحلية ٢/ ٢١٤: (المزادة).

حضرت غیلان بن جریر، حضرت صفوان بن محرز کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت صفوان اور ان کے بھائی اکٹھے ہوتے اور باہم گفتگو کرتے۔ لیکن وہ رقت کے آثار نہ دیکھتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر لوگ کہتے۔ اے صفوان! آپ اپنے ساتھیوں سے کوئی گفتگو کریں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت صفوان کہتے۔ الحمد للہ۔ اس پر لوگوں پر رقت طاری ہوجاتی اور ان کے آنسو یوں بہہ پڑتے۔ گویا کہ مشکیزوں کے منہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37885، ترقيم محمد عوامة 36300)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36301 ترقیم الشثری: -- 37886
٣٧٨٨٦ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن عبد الله بن رباح عن صفوان بن محرز انه كان إذا قرا هذه الآية بكى (حتى ارى لقد اندق قضيض زوره) (١) : ﴿وسيعلم الذين ظلموا اي منقلب ينقلبون﴾ [الشعراء: ٢٢٧] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: تفتت عظام صدره، وسقط من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت صفوان بن محرز کے بارے میں روایت ہے کہ وہ جب یہ آیت پڑھتے تو روپڑتے یہاں تک کہ ان کا سینہ پسیج جاتا تھا۔ ”اور ظالم لوگ عن قریب جان لیں گے کہ وہ کس راستے پر چل رہے تھے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37886، ترقيم محمد عوامة 36301)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36302 ترقیم الشثری: -- 37887
٣٧٨٨٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد عن ثابت ان صفوان بن محرز كان له (خص فيه) (١) جذع، فانكسر الجذع، فقيل له: الا تصلحه؟ فقال: دعه فإنما اموت غدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الخص: بيت القصب، وفي [س]: (وحظ فيه)، وفي [أ، ب]: (فيه حفص).
حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت صفوان بن محرز کا کانے کا ایک کمرہ تھا جس میں شہتیر تھا۔ پھر شہتیر ٹوٹ گیا تو ان سے کہا گیا۔ آپ اس کو درست کیوں نہیں کرلیتے؟ انہوں نے فرمایا: تم اس کو چھوڑو۔ کیونکہ میں نے بھی کل مرجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37887، ترقيم محمد عوامة 36302)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36303 ترقیم الشثری: -- 37888
٣٧٨٨٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا يزيد بن زريع قال: حدثنا سعيد قال: حدثنا قتادة عن صفوان بن محرز في قوله: ﴿إنا انشاناهن إنشاء (٣٥) فجعلناهن ابكارا (٣٦) عربا اترابا﴾ [الواقعة: ٣٥ - ٣٧] ، قال: (١) والله إن منهن العجز الزحف صيرهن الله كما تسمعون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
حضرت صفوان بن محرز سے ارشادِ خداوندی: {إنَّا أَنْشَأْنَاہُنَّ إنْشَائً فَجَعَلْنَاہُنَّ أَبْکَارًا عُرُبًا أَتْرَابًا } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ خدا کی قسم! ان میں سے کچھ بوڑھیاں ہوں گی۔ انہیں اللہ تعالیٰ ایسا کردے گا جیسا کہ تم نے سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37888، ترقيم محمد عوامة 36303)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36304 ترقیم الشثری: -- 37889
٣٧٨٨٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: سمعت المعلى بن زياد قال: كان لصفوان بن محرز المازني سرب يبكي فيه، وكان يقول: قد ارى مكان الشهادة (لو) (١) تشاء، -يعني (نفسه) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (نفسي).

حضرت معلی رضی اللہ عنہ بن زیاد کہتے ہیں کہ حضرت صفوان بن محرز کا ایک تہہ خانہ تھا۔ جس میں وہ رویا کرتے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے اگر نفس چاہے تو میں شہادت کا مکان دیکھ سکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37889، ترقيم محمد عوامة 36304)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں