مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
61. (حديث) أبي قلابة
حضرت ابوقلابہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36326 ترقیم الشثری: -- 37911
٣٧٩١١ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن (كتاب) (١) ابي قلابة قال: مثل العلماء مثل النجوم التي يهتدى بها، والاعلام التي يقتدى (بها) (٢) ، إذا (تغيبت) (٣) عنهم تحيروا، وإذا تركوها ضلوا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، هـ]: (كاتب)، وانظر: حلية الأولياء ٢/ ٢٨٣، والفتن لحنبل (٣٩)، والمدخل للسنن للبيهقي (ص ٢٧٥، ٣٩٥)، جزء حنبل من فوائد ابن السماك (٣٩)، ومشيخة ابن البخاري ٢/ ١٢٥٨.
(٢) في [جـ]: (إليها).
(٣) في [س]: (ابتغيت).
حضرت ابوقلابہ کی تحریر میں یہ بات تھی۔ فرمایا: علماء کی مثال، ان ستاروں کی مانند ہے جن سے راہ نمائی لی جاتی ہے۔ اور ان نشانیوں کی طرح ہے جن سے راہ یابی حاصل کی جاتی ہے۔ جب یہ ستارے لوگوں سے اوجھل ہوجاتے ہیں تو لوگ حیران ہوجاتے ہیں اور جب وہ ان ستاروں کو چھوڑ دیتے ہیں تو گمراہ ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37911، ترقيم محمد عوامة 36326)
ترقیم عوامۃ: 36327 ترقیم الشثری: -- 37912
٣٧٩١٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة انه قال في (دعائه) (١) : اللهم إني اسالك الطيبات، وترك المنكرات، وحب المساكين، وان تتوب علي، (فإذا) (٢) اردت بعبادك فتنة ان تتوفاني غير مفتون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ع]: (دعاية).
(٢) في [جـ]: (وإذا).
حضرت ابوقلابہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے۔ اے اللہ! میں آپ سے طیبات کا سوال کرتا ہوں اور ترک منکرات کا سوال کرتا ہوں اور مسکینوں کی محبت کا سوال کرتا ہوں اور یہ کہ آپ میری توبہ قبول کرلیں اور جب آپ اپنے بندوں کے ساتھ کسی آزمائش کا ارادہ کریں تو مجھے فتنہ میں مبتلا کیے بغیر موت دے دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37912، ترقيم محمد عوامة 36327)
ترقیم عوامۃ: 36328 ترقیم الشثری: -- 37913
٣٧٩١٣ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة قال: إن الله لما لعن إبليس ساله النظرة، فانظره إلى يوم الدين، قال: وعزتك لا اخرج من جوف -او من قلب- ابن آدم ما دام فيه الروح، (قال: وعزتي لا احجب عنه التوبة ما دام فيه الروح) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ابلیس کو اللہ تعالیٰ نے ملعون قرار دیا تو اس نے اللہ تعالیٰ سے مہلت مانگی۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس کو قیامت تک مہلت دے دی۔ ابلیس نے کہا: تیری عزت کی قسم! میں آدم کے بیٹے کے پیٹ یا دل میں تب تک رہوں گا جب تک اس میں روح ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میری عزت کی قسم! جب تک اس میں روح ہوگی میں اس سے توبہ بند نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37913، ترقيم محمد عوامة 36328)
ترقیم عوامۃ: 36329 ترقیم الشثری: -- 37914
٣٧٩١٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا ايوب قال: ⦗٥٣٤⦘ قال (مسلم) (١) بن يسار: (لو) (٢) كان ابو قلابة من العجم (كان) (٣) (موبذ موبذان) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سلام).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ع]: (لكان).
(٤) في [أ، ب]: (مرمران)، وفي [جـ]: (مريران)، وفي [س]: (مرز مرزان)، والمراد: فاضي القضاة، انظر: شرح النووي لمسلم ١٤/ ١٢٢، وطبقات ابن سعد ٧/ ١٨٣، وسير أعلام النبلاء ٤/ ٤٧٠، وفي تاريخ اليعقوبي ١/ ١٧٧: (ومعناه عالم العلماء)، وفي الملل للشهرستاني ١/ ٢٣٠: (يعني أعلم العلماء وأقدم الحكماء).
حضرت مسلم بن یسار کہتے ہیں کہ اگر حضرت ابوقلابہ عجمیوں میں سے ہوتے تو قاضی القضاۃ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37914، ترقيم محمد عوامة 36329)
ترقیم عوامۃ: 36330 ترقیم الشثری: -- 37915
٣٧٩١٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: سمعت ايوب وذكر ابا قلابة فقال: (كان والله) (١) من الفقهاء وذوي الالباب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (واللَّه كان).
حضرت حماد بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ایوب کو کہتے سنا اور وہ حضرت ابوقلابہ کا ذکر کررہے تھے۔ فرمایا: خدا کی قسم! وہ ذی عقل اور فقہاء میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37915، ترقيم محمد عوامة 36330)
ترقیم عوامۃ: 36331 ترقیم الشثری: -- 37916
٣٧٩١٦ - حدثنا يعمر (قال: حدثنا ابن مبارك) (١) قال: حدثنا معمر عن ايوب عن ابي قلابة قال: خير اموركم اوساطها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ تمہارے کاموں میں سے بہترین کام درمیانہ کام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37916، ترقيم محمد عوامة 36331)
ترقیم عوامۃ: 36332 ترقیم الشثری: -- 37917
٣٧٩١٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ابي سنان عن وهب بن منبه قال: ما الخلق في قبضة (الله) (١) إلا كخردلة هاهنا من احدكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ ساری مخلوق اللہ کے قبضہ میں اس طرح ہے جیسے تم میں سے کسی کے سامنے رائی کا دانہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37917، ترقيم محمد عوامة 36332)
ترقیم عوامۃ: 36333 ترقیم الشثری: -- 37918
٣٧٩١٨ - حدثنا احمد بن عبد الله قال: حدثنا إسرائيل عن ابي يحيى عن إياس بن معاوية (عن ابيه) (١) قال: كان افضلهم عندهم -يعني الماضين- اسلمهم صدرا واقلهم (غيبة) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن أمة).
(٢) في [أ، ب]: (عيبة).
حضرت ایاس بن معاویہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ پہلے لوگوں کے ہاں افضل وہ ہوتا تھا جو سب سے زیادہ سلیم الصدر، کم غیبت کرنے والا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37918، ترقيم محمد عوامة 36333)
ترقیم عوامۃ: 36334 ترقیم الشثری: -- 37919
٣٧٩١٩ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثني عقبة بن ابي يزيد القرشي قال: سمعت زيد بن اسلم يذكر في قول الله: ﴿والمستغفرين بالاسحار﴾ [آل عمران: ١٧] ، قال: من شهد صلاة الصبح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
حضرت عقبہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو ارشادِ خداوندی { وَالْمُسْتَغْفِرِینَ بِالأَسْحَارِ } کے بارے میں کہتے سنا۔ انہوں نے فرمایا: جو لوگ صبح کی نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37919، ترقيم محمد عوامة 36334)