🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36335 ترقیم الشثری: -- 37920
٣٧٩٢٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سفيان قال: حدثنا ابو همام عن الحسن قال: رحم الله عبدا (وقف) (١) عند همه، فإنه ليس من عبد يعمل حتى (يهم) (٢) ، فإن كان خيرا امضاه، وإن كان شرا كف عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وفق)، وانظر: شعب الإيمان ٥/ ٤٥٨ (٧٢٧٩)، وفيض القدير ٢/ ٥٠٠، وإغاثة اللهفان لابن القيم ١/ ٨١، وإحياء علوم الدين ٣/ ٢٧ و ٤/ ٤٠٠.
(٢) في [ع]: (يقتهم).

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو اپنے قصد و ارادہ پر کھڑا ہوجائے۔ کیونکہ جو بندہ بھی عمل کرتا ہے تو وہ ارادہ کرتا ہے۔ پھر اگر وہ ارادہ اچھا ہو تو بندہ اس کو کر گزرتا ہے اور اگر وہ ارادہ برا ہو تو بندہ اس سے رک جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37920، ترقيم محمد عوامة 36335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36336 ترقیم الشثری: -- 37921
٣٧٩٢١ - حدثنا ابو اسامة عن سفيان عن عمران القصير قال: سالت الحسن عن شيء (فقلت) (١) : إن الفقهاء يقولون كذا وكذا، قال: وهل رايت فقيها (بعينيك) (٢) ؟ إنما الفقيه الزاهد في الدنيا، البصير بدينه المداوم على عبادة ربه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (فقال).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (يعينك)، وفي [س]: (بعينك).

حضرت عمران قصیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے کسی چیز کا سوال کیا تو میں نے کہا بیشک فقہاء یوں یوں کہتے ہیں۔ حضرت حسن نے فرمایا: کیا تو نے اپنی آنکھوں سے کوئی فقیر دیکھا ہے۔ فقیر تو وہ ہوتا ہے جو دنیا سے بےرغبت ہوتا ہے اور اپنے دین میں صاحب بصیرت ہوتا ہے اور اپنے رب کی عبادت پر مداومت کرنے والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37921، ترقيم محمد عوامة 36336)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36337 ترقیم الشثری: -- 37922
٣٧٩٢٢ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا سليمان بن المغيرة عن يونس قال: قال الحسن: لا يزال العبد بخير ما علم ما الذي يفسد عليه عمله.
حضرت یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا: بندہ تب خیر پر رہتا ہے جب تک وہ اپنے عمل کو خراب کرنے والی چیز کو جانتا ہے۔ حضرت یونس کہتے ہیں۔ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں اور بعض وہ ہوتے ہیں جن پر ان کی شہوت غالب ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37922، ترقيم محمد عوامة 36337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37923
٣٧٩٢٣ - قال يونس: إن منهم من يرى انه على حق، ومنهم من تغلب شهوته.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37923، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36338 ترقیم الشثری: -- 37924
٣٧٩٢٤ - حدثنا ابو اسامة عن يزيد وابي الاشهب عن الحسن قال: كان يقال: قلب المؤمن وراء لسانه، فإذا هم (احدكم) (١) بامر تدبره، فإن كان خيرا تكلم به، وإن كان غير ذلك سكت، وقلب المنافق على طرف لسانه، فإذا هم بشيء تكلم به وابداه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے۔ مومن کا دل اس کی زبان کے پیچھے ہوتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو وہ اس میں تدبر کرلے۔ پس اگر وہ خیر کا معاملہ ہو تو پھر اس کو بولے اور اگر اس کے علاوہ ہو تو خاموش رہے۔ اور منافق کا دل اس کی زبان کے کنارہ پر ہوتا ہے۔ پس وہ جب کسی شے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے بول دیتا ہے اور ظاہر کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37924، ترقيم محمد عوامة 36338)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36339 ترقیم الشثری: -- 37925
٣٧٩٢٥ - حدثنا (١) معاوية بن هشام قال: (حدثنا) (٢) سفيان عن يونس عن الحسن قال: إن المؤمن احسن الظن بربه فاحسن العمل، وإن المنافق اساء الظن بربه (فاساء العمل) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (أبو).
(٢) في [ط]: (عن).
(٣) في [أ، ب، جـ، ع]: (فأسلمه العمل)، وفي [س]: (فساهم).

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک مومن اپنے رب کے ساتھ اچھا گمان رکھتا ہے تو عمل بھی اچھا کرتا ہے اور منافق اپنے رب کے ساتھ برا گمان رکھتا ہے تو عمل بھی برا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37925، ترقيم محمد عوامة 36339)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36340 ترقیم الشثری: -- 37926
٣٧٩٢٦ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن رجل عن الحسن قال: اطلب العلم (طلبا) (١) لا يضر بالعبادة، واطلب العبادة طلبا لا يضر بالعلم، فإن من عمل بغير علم كان ما يفسد اكثر مما يصلح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عملًا).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ علم کی طلب ایسی کرو جو عبادت کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔ اور عبادت کی طلب ایسی کرو جو علم کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔ کیونکہ جو شخص علم کے بغیر عمل کرتا ہے تو وہ صحیح کام سے زیادہ خراب کام کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37926، ترقيم محمد عوامة 36340)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36341 ترقیم الشثری: -- 37927
٣٧٩٢٧ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن يونس قال: كان الحسن رجلا محزونا.
حضرت یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن ایک غمگین آدمی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37927، ترقيم محمد عوامة 36341)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36342 ترقیم الشثری: -- 37928
٣٧٩٢٨ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن يونس عن الحسن قال: (لقد) (١) ادركت اقواما لا يستطيعون ان يسروا (من) (٢) العمل شيئا إلا اسروه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، س، هـ].

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تحقیق میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو عملوں میں سے جس کو خفیہ کرنا چاہتے تھے اس کو خفیہ کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37928، ترقيم محمد عوامة 36342)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36343 ترقیم الشثری: -- 37929
٣٧٩٢٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن الحسن قال: إن الرجل ⦗٥٣٧⦘ ليعمل الحسنة فتكون نورا في (قلبه) (١) وقوة في بدنه، وإن الرجل ليعمل السيئة فتكون ظلمة في قلبه ووهنا في بدنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قبره).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک آدمی ایک نیکی کرتا ہے تو وہ آدمی کے دل میں نور اور اس کے بدن میں قوت بن جاتی ہے۔ اور بیشک آدمی ایک گناہ کرتا ہے تو وہ آدمی کے دل میں ظلمت اور اس کے بدن میں کمزوری بن جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37929، ترقيم محمد عوامة 36343)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں