🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا ينفى
زانی اور زانیہ کو جلاوطن کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37278 ترقیم الشثری: -- 38878
٣٨٨٧٨ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (عبيد الله) (١) عن ام قيس ابنة محصن قالت: دخلت بابن لي على النبي ﷺ لم ياكل الطعام، فبال عليه فدعا بماء فرشه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٣)، ومسلم (٢٨٧).

حضرت محصن کی بیٹی ام قیس بیان کرتی ہیں۔ میں اپنا ایک بیٹا جو کھانا نہیں کھاتا تھا لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو بچے نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیشاب کردیا۔ پس آپ نے پانی منگوایا اور پیشاب پر چھڑک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38878، ترقيم محمد عوامة 37278)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37279 ترقیم الشثری: -- 38879
٣٨٨٧٩ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سماك عن قابوس بن المخارق عن لبابة بنت الحارث قالت: بال الحسين بن علي على النبي ﷺ فقلت: اعطني ثوبك والبس غيره، فقال:"إنما ينضح من بول الذكر، ويغسل من بول الانثى" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) مضطرب؛ اضطرب سماك في إسناد هذا الحديث فرواه بأوجه مختلفة، أخرجه أحمد (٢٦٨٧٥)، وأبو داود (٣٧٥)، وابن ماجه (٥٢٢)، وابن خزيمة (٢٨٢)، والحاكم ١/ ١٦٦، وعبد الرزاق (١٤٨٧)، وابن سعد ٨/ ٢٧٩، وأبو يعلى (٧٠٧٤)، والطحاوي ١/ ٩٢، والطبراني ٢٥/ (٤٠)، والبيهقي ٢/ ٤١٤، والبغوي (٢٩٥)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٤٦.

حضرت لبابہ بنت الحارث بیان کرتی ہیں کہ حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیشاب کردیا تو میں نے عرض کیا۔ یہ کپڑے مجھے دے دیں (تا کہ دھو دوں) آپ کوئی اور پہن لیں۔ آپ نے فرمایا: بچے کے پیشاب پر چھینٹیں ماری جاتی ہیں اور بچی کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38879، ترقيم محمد عوامة 37279)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37280 ترقیم الشثری: -- 38880
٣٨٨٨٠ - حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه عن عائشة ان النبي ﷺ اتى بصبي فبال عليه فاتبعه الماء ولم يغسله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٢)، ومسلم (٢٨٦).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک بچہ لایا گیا۔ اس نے آپ پر پیشاب کردیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر پانی گرا دیا اور اس کو دھویا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38880، ترقيم محمد عوامة 37280)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37281 ترقیم الشثری: -- 38881
٣٨٨٨١ - حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن (عيسى عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن) (١) (جده ابي ليلى) (٢) قال: كنا عند النبي ﷺ جلوسا، فجاء (الحسين) (٣) بن علي يحبو حتى (جلس) (٤) على صدره (فبال عليه) (٥) ، قال: فابتدرناه لناخذه، فقال النبي ﷺ:"ابني ابني"، ثم دعا بماء فصبه عليه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) كذا في جميع النسخ، وفي بقية المصادر: (الحسن)، وانظر: ما تقدم في ١/ ١٢٠ برقم [١٢٩٨].
(٤) في [س]: (أجلس).
(٥) سقط من: [أ، ب، د، س].
(٦) ضعيف؛ محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى سيء الحفظ، أخرجه أحمد (١٩٠٥٦)، والطحاوي ١/ ٩٤، والطبراني (٦٤٢٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢١٥١)، والدولابي ١/ ٥١، والدارمي (١٦٤٣).

حضرت ابو لیلیٰ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ سرکتے ہوئے آئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ اطہر پر بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیشاب کردیا۔ راوی کہتے ہیں ہم نے جلدی سے آگے بڑھ کر حضرت حسین کو پکڑنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرا بیٹا! میرا بیٹا! پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس پر بہا دیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اسے دھویا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38881، ترقيم محمد عوامة 37281)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں