🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ»
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 364 ترقیم الرسالہ : -- 370
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاحِبُ السَّابِرِيِّ، ومُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُنَيْنِ ، وَاللَّفْظَةُ لابْنِ زَنْجَوَيْهِ، قَالُوا: نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا أَيُّوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ دَعَا بِوُضُوءٍ بِكُوزٍ، فَجِيءَ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ فِي تَوْرٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَمَضْمَضَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَمَسَحَ أُذُنَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ایوب بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بن ابوالحسن کو دیکھا، انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا تو ان کے لیے پانی کا ایک بڑا برتن لایا گیا، پھر وہ پانی پیالے میں ڈال دیا گیا، انہوں نے سب سے پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، پھر دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں کانوں کا مسح کیا اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھو لیے، پھر یہ بات بیان کی: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ یہ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 370]
ترقیم العلمیہ: 364
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1866، 1867، 2117، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 370، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1571، 2905، 3362، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 76، 322، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6671»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 365 ترقیم الرسالہ : -- 371
حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْمَعْمَرِيُّ ، نا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، حَدَّثَتْنِي الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَمُؤَخِّرَهُ وَصُدْغَيْهِ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا" .
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے آگے والے حصے اور پیچھے والے حصے اور دونوں کنپٹیوں کا مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی دونوں انگلیاں داخل کر کے ان کے ذریعے کان کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 371]
ترقیم العلمیہ: 365
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 542، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 126، بدون ترقيم، 129، 130، 131، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 33، 34، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 717، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 418، 438، 440، 441، 458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 288، 289، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 345، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27657»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 366 ترقیم الرسالہ : -- 372
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ" كَانَ يَتَوَضَّأُ فَيَمْسَحُ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ" . قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا يَقُولُ الثَّقَفِيُّ، وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْ فِعْلِهِ.
حمید بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تھے تو اپنے کانوں کے اوپر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کرتے تھے اور پھر یہ بیان کیا کرتے تھے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ دیگر راویوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کے فعل کے طور پر روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 372]
ترقیم العلمیہ: 366
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2061، 2062، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 534، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 303، 304، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 372، 373، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 171، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 150، 151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 367 ترقیم الرسالہ : -- 373
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَأْمُرُنَا بِالأُذُنَيْنِ" .
حمید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصے اور باہر والے حصے کا مسح کیا اور پھر یہ بتایا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں کانوں (کا مسح کرنے کا) حکم دیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 373]
ترقیم العلمیہ: 367
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2061، 2062، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 534، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 303، 304، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 372، 373، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 171، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 150، 151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 368 ترقیم الرسالہ : -- 374
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّاصِحِ ، بِمِصْرَ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ ، قَالُوا: نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا" . وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: قَالَ أَبِي: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْوَلِيدُ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَقَتَادَةُ، قَالا: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. مُرْسَلا وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ. قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو اپنے دونوں رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور پھر اپنی انگلیوں کے ذریعے نیچے کی طرف سے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 374]
ترقیم العلمیہ: 368
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 432، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 249، 250، 251، 252، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 374، 375، 555، 556، 558، 559»
«قال الدارقطني: وهو الصواب العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 361)»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 369 ترقیم الرسالہ : -- 375
حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، نا أبُو الْمُغِيرَةِ، نا الأَوْزَاعِيُّ، نا عبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ نَحْوَ قَوْلِ ابْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ، إِلا أَنَّهُ لَمْ يَرْفَعْهُ وَهُوَ الصَّوَابُ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب وضو کرتے تھے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت نقل کی ہے)۔ البتہ انہوں نے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 375]
ترقیم العلمیہ: 369
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 432، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 249، 250، 251، 252، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 374، 375، 555، 556، 558، 559»
«قال الدارقطني: وهو الصواب العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 361)»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 370 ترقیم الرسالہ : -- 376
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ رَفَعَ الْقَلَنْسُوَةُ، وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ اپنے سر کا مسح کرتے تھے تو اپنی ٹوپی اٹھا دیتے تھے اور سر کے اگلے حصے کا مسح کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 376]
ترقیم العلمیہ: 370
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 285، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 376، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 136، 154، 1853، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 134»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں