🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابٌ فِي وُجُوبِ الْغُسْلِ بِالْتِقَاءِ الْخِتَانَيْنِ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ
باب: شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 395 ترقیم الرسالہ : -- 402
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ، حَتَّى إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ غَرَفَ بِيَدَيْهِ مِلْءَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا فَصَبَّهَا عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ اغْتَسَلَ فَأَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کرتے تھے تو سب سے پہلے آغاز میں آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے تھے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا کرتے تھے، پھر آپ اپنا دست مبارک برتن میں داخل کرتے تھے اور پھر پانی کے ذریعے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب آپ کو یہ اندازہ ہو جاتا کہ آپ نے اپنی جلد کو اچھی طرح دھو لیا ہے، تو آپ دونوں ہاتھوں میں پانی بھر کر تین مرتبہ اپنے سر پر بہا دیتے تھے، پھر اس کے بعد پورے جسم کو دھو لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 402]
ترقیم العلمیہ: 395
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 248، 251، 258، 262، 272، 277، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 316، 320، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 138، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 242، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1191، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 227، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 240، 242، 243، 253، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 104، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 402،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 163، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24895»
«قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 578) _x000D_»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 396 ترقیم الرسالہ : -- 403
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ ، نا جَمِيعُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَى رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضُّفْرَةِ" .
جمیع بن عمیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (غسل کرتے ہوئے) نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے، پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے اور ہم (خواتین) اپنے سر پر پانچ مرتبہ پانی بہاتی تھیں، کیونکہ ہم نے بال باندھے ہوئے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 403]
ترقیم العلمیہ: 396
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 373، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 242، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 241، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1188، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 574، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 869، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 403، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25563»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 397 ترقیم الرسالہ : -- 404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ ، قَالَتْ:" أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلا مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْمَاءِ فَأَفْرَغَ عَلَى فَرْجِهِ وَغَسَلَ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ دَلَكَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ بِمِلْءِ كَفَّيْهِ، ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ وَأَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کرنے لگے تو میں آپ کے قریب ہوئی، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا شاید تین مرتبہ دھوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک پانی میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر اچھی طرح مل کر صاف کیا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر آپ نے دونوں ہتھیلیوں میں پانی بھر کر اپنے پورے جسم کو دھویا، پھر آپ اس جگہ سے تھوڑا سا ہٹ گئے اور آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھو لیے، پھر میں آپ کے پاس رومال لے کر آئی (تاکہ آپ اپنا جسم پونچھ لیں) تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 404]
ترقیم العلمیہ: 397
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 249، 257، 259، 260، 265، 266، 274، 276، 281، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 317، 337، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 241، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 253، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 245، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 103، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 404، 405، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 318، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27440»
«»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 398 ترقیم الرسالہ : -- 405
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ:" وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلا فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَأَكْفَأَ الإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَنْ يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ فَأَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ، ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ أَوِ الأَرْضِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے پانی رکھا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کرنا تھا۔“ آپ نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دیوار یا زمین پر ملا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا اور پھر آپ نے اپنے پورے جسم پر پانی بہالیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ سے ہٹ گئے اور دونوں پاؤں کو دھو لیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 405]
ترقیم العلمیہ: 398
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 249، 257، 259، 260، 265، 266، 274، 276، 281، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 317، 337، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 241، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 253، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 245، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 103، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 404، 405، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 318، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27440»
«»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 399 ترقیم الرسالہ : -- 406
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، نا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: كُنْتُ امْرَأَةً أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِيَ عَلَى رَأْسِكِ ثَلاثَ حَثَيَاتٍ، أَوْ ثَلاثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ تُفْرِغِي عَلَيْكِ فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میرے بال چوٹیوں کی شکل میں سختی سے بندھے ہوئے ہوتے تھے، میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے اتنا کافی ہے، تم اپنے سر پر تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر پانی بہا لیا کرو۔ (یہاں حدیث کے لفظ میں راوی کو شک ہے) تم اپنے پورے جسم پر پانی بہا لیا کرو، تو تم پاک ہو جاؤ گی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 406]
ترقیم العلمیہ: 399
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 330، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 246، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1198، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 241، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 251، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 603، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 296، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 406، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27120، 27319»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں