🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابٌ فِي قَدْرِ الصَّدَقَةِ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَخَرَصَ الثِّمَارُ
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2023 ترقیم الرسالہ : -- 2048
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ عَلَى النَّاسِ مَنْ يَخْرُصُ كُرُومَهُمْ وَثِمَارَهُمْ" .
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی شخص کو ان لوگوں کے پاس بھیجتے تھے، جو ان کی انگوروں اور پھلوں کی پیداوار کا اندازہ لگا لیتا تھا (اور اسی حساب سے زکوٰۃ وصول کی جاتی تھی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2048]
ترقیم العلمیہ: 2023
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 386، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2316، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3278، 3279، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6587، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1603، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 644، 644 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1819،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2043، 2044، 2045، 2046، 2047، 2048، 2049، 2051»
«»
«قال ابن عبدالبر: مدار الحديث على سعيد بن المسيب عن عتاب وهو مرسل لأن عتابا مات قبل مولد ابن المسيب، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (3 / 274)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2024 ترقیم الرسالہ : -- 2049
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّفَّارِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَخْرُصَ الْعِنَبَ زَبِيبًا كَمَا يُخْرَصُ التَّمْرُ" .
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا کہ انگور کے درخت کی پیداوار کا حساب لگا کر کشمش کی شکل میں زکوٰۃ وصول کر لی جائے، جس طرح کھجور کا اندازہ لگایا جاتا ہے (یا اندازہ لگا کر کھجور وصول کی جاتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2049]
ترقیم العلمیہ: 2024
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 386، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2316، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3278، 3279، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6587، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1603، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 644، 644 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1819،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2043، 2044، 2045، 2046، 2047، 2048، 2049، 2051»
«»
«قال ابن عبدالبر: مدار الحديث على سعيد بن المسيب عن عتاب وهو مرسل لأن عتابا مات قبل مولد ابن المسيب، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (3 / 274)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2025 ترقیم الرسالہ : -- 2050
قُرِئَ عَلَى ابْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" أَفَاءَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ، فَأَقَرَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَخَرَصَهَا عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: يَا مَعْشَرَ يَهُودَ، أَنْتُمْ أَبْغَضُ الْخَلْقِ إِلَيَّ، قَتَلْتُمْ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ وَكَذَبْتُمْ عَلَى اللَّهِ، وَلَيْسَ يَحْمِلُنِي بُغْضِي إِيَّاكُمْ أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ، قَدْ خَرَصْتُ عِشْرِينَ أَلْفَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ، فَإِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ أَبَيْتُمْ فَلِي، قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ قَدْ أَخَذْنَاهَا، قَالَ: فَاخْرُجُوا عَنَّا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے خیبر کا علاقہ اپنے رسول کو مال فے کے طور پر عطا کیا، تو ان کے رسول نے ان (یہودیوں) کو وہیں رہنے دیا اور یہ معاہدہ کیا کہ وہاں کی پیداوار ان یہودیوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان (برابر کی بنیاد پر تقسیم ہو گی)، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہوں نے وہاں پیداوار کا اندازہ لگایا اور پھر فرمایا: ”اے یہودیو! تم میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ناپسندیدہ ترین مخلوق ہو، تم نے اللہ تعالیٰ کے انبیاء کو قتل کیا، تم نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی، لیکن تمہارے بارے میں میری ناپسندیدگی مجھے اس بات پر آمادہ نہیں کرے گی کہ میں تمہارے ساتھ کوئی زیادتی کروں، میں نے یہ اندازہ لگایا ہے، یہ کھجور کی پیداوار بیس ہزار وسق ہے، اگر تم چاہو، تو اس حساب سے تمہیں مل جائے گا اور اگر تم نہیں مانتے، تو میں اتنا وصول کروں گا۔“ تو انہوں نے کہا: ”اسی (انصاف اور عدل پروری) کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں، ہم اس حساب سے وصولی کر لیتے ہیں۔“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تو اتنی پیداوار مجھے نکال کر دے دو (یعنی ادائیگی کر دو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2050]
ترقیم العلمیہ: 2025
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3414، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7533، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2050، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14378»
«قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2026 ترقیم الرسالہ : -- 2051
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يَخْرُصَ الْعِنَبُ زَبِيبًا كَمَا يُخْرَصُ التَّمْرُ" .
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا کہ انگور کے درخت کی پیداوار کا حساب لگا کر کشمش کی شکل میں زکوٰۃ وصول کر لی جائے، جس طرح کھجور کا اندازہ لگایا جاتا ہے (یا اندازہ لگا کر کھجور وصول کی جاتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2051]
ترقیم العلمیہ: 2026
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 386، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2316، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3278، 3279، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6587، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1603، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 644، 644 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1819،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2043، 2044، 2045، 2046، 2047، 2048، 2049، 2051»
«»
«قال ابن عبدالبر: مدار الحديث على سعيد بن المسيب عن عتاب وهو مرسل لأن عتابا مات قبل مولد ابن المسيب، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (3 / 274)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2027 ترقیم الرسالہ : -- 2052
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْكُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ، وَقَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ بِابْنِ رَوَاحَةَ إِلَى الْيَهُودِ فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ تَطِيبُ أَوَّلَ التَّمْرَةِ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ يُخْبِرُ يَهُودَ يَأْخُذُونَهَا بِذَلِكَ الْخَرْصِ أَوْ يَدْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ الْخَرْصِ، وَإِنَّمَا كَانَ أَمْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرْصِ لِكَيْ تُحْصَى الزَّكَاةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْكَلَ الثِّمَارُ وَتَفَرَّقَ" . رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ أَبِي الأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَأَرْسَلَهُ مَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَعَقِيلٌ، وأَرْسَلَهُ مَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَعَقِيلٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُرْسَلا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک مرتبہ خیبر کے بارے میں ذکر کر رہی تھیں، انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کی طرف بھیجا، جب پھل تیار ہو گیا، تو انہوں نے کھجوروں کے درختوں کی پیداوار کا اندازہ لگایا، پھر انہوں نے یہودیوں کو اختیار دیا کہ وہ اس اندازے کے حساب سے وصولی کر لیں یا اس اندازے کے حساب سے انہیں ادائیگی کر دیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندازہ لگانے کا حکم دیا تھا تا کہ زکوٰۃ کی گنتی پھل کھائے جانے اور بکھر جانے سے پہلے کر لی جائے اور اسے الگ کر دیا جائے۔ یہی روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، امام مالک، معمر اور عقیل نے اسے زہری کے حوالے سے سعید بن مسیب سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2052]
ترقیم العلمیہ: 2027
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2315، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1606، 3413، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7534، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2052، 2053، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25942، 25943، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7219، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 15002»
«قال الدارقطني: والمرسل عن سعيد أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (14 / 111)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2028 ترقیم الرسالہ : -- 2053
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2053]
ترقیم العلمیہ: 2028
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2315، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1606، 3413، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7534، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2052، 2053، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25942، 25943، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7219، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 15002»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3413»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2029 ترقیم الرسالہ : -- 2054
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ خَارِصًا فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ قَدْ زَادَ عَلَيَّ فِي الْخَرْصِ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ زِدْتَ عَلَيْهِ فِي الْخَرْصِ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ تَرَكْتُ لَهُ قَدْرَ خُرْفَةِ أَهْلِهِ وَمَا يُطْعِمُ الْمَسَاكِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ وَأَنْصَفَ" .
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اندازہ لگانے کے لیے بھیجا، ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ابوحثمہ نے اندازہ لگاتے ہوئے ہماری طرف زیادہ ادائیگی لازم کر دی ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”تمہارے چچا زاد کا یہ کہنا ہے، تم نے اندازہ لگانے میں اس پر زیادہ ادائیگی لازم کر دی ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) میں نے عرض کی کہ: ”یا رسول اللہ! میں نے اس کے لیے اتنی کھجوریں زیادہ چھوڑی ہیں، یہ اپنے گھر والوں کو بھی کھلا سکے اور مسکینوں کو بھی کھلا سکے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے چچا زاد نے تمہیں زیادہ چھوٹ دی ہے اور انصاف سے کام لیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2054]
ترقیم العلمیہ: 2029
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2054، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 9150»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں