🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ الْقِرَاضِ
باب: قرض کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2999 ترقیم الرسالہ : -- 3032
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا أَبُو الْجَمَاهِرِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ ابْنِي عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، مَرَّا بِأَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، وَهُوَ عَلَى الْعِرَاقِ مُقْبِلِينَ مِنْ أَرْضِ فَارِسٍ، فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِابْنَيْ أَخِي، لَوْ كَانَ عِنْدِي شَيْءٌ أَوْ كُنْتُ أَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ، وَيْلِي هَذَا الْمَالَ قَدِ اجْتَمَعَ عِنْدِي، فَخُذَاهُ فَاشْتَرِيَا بِهِ مَتَاعًا، فَإِذَا قَدِمْتُمَا عَلَى عُمَرَ فَبِيعَاهُ وَلَكُمَا الرِّبْحُ، وَادْفَعَا إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ رَأْسَ الْمَالِ وَاضْمَنَا، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، تَأَبَّا أَنْ يَجْعَلَ ذَلِكَ وَجَعَلَهُ قِرَاضًا" .
عبداللہ بن زید اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادے عبداللہ اور عبیداللہ کا گزر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو عراق میں (گورنر کے فرائض سرانجام دے رہے) تھے، یہ دونوں حضرات ایران کی سرزمین سے آ رہے تھے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا: میرے دونوں بھتیجوں کو خوش آمدید! کاش میرے پاس کوئی چیز ہوتی (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں: کاش میں کسی چیز پر قدرت رکھتا)، جو میں تمہیں دے سکتا! ہاں البتہ میرے پاس یہ مال اکٹھا ہوا ہے، تم اسے لو، اس کے ذریعے سامان خریدو، جب تم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، تو اسے فروخت کر دینا، منافع تمہارا ہوا اور اصل مال تم سیدنا عمر کو ادا کر دینا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب یہ دونوں حضرات امیر المؤمنین کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے ان دونوں سے دریافت کیا: کیا ابوموسیٰ نے تمام مہاجرین کی اولاد کے ساتھ یہی سلوک کیا تھا؟ ان دونوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: امیر المؤمنین اسے درست قرار نہیں دیں گے، انہوں نے اسے قراض کے طور پر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3032]
ترقیم العلمیہ: 2999
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3032، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3000 ترقیم الرسالہ : -- 3033
ثنا ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا أَبِي، نَا حَيْوَةُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالا: نَا أَبُو الأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَعَنْ غَيْرِهِ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ" يَشْتَرِطُ عَلَى الرَّجُلِ إِذَا أَعْطَاهُ مَالا مُقَارَضَةً يَضْرِبُ لَهُ بِهِ، أَنْ لا تَجْعَلَ مَالِي فِي كَبِدٍ رَطْبَةٍ، وَلا تَحْمِلَهُ فِي بَحْرٍ، وَلا تَنْزِلَ بِهِ فِي بَطْنٍ مَسِيلٍ، فَإِنْ فَعَلْتَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَقَدْ ضَمِنْتَ مَالِي" .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ جب کسی شخص کو مقارضہ کے طور پر کوئی چیز دیتے تھے، تو اس پر یہ شرط عائد کرتے تھے کہ تم میرے مال کو کسی جاندار کو نہیں دو گے، کسی سمندری سفر پر نہیں لے جاؤ گے، اسے لے کر کسی آبی گزرگاہ میں پڑاؤ نہیں کرو گے، اگر تم نے اس میں سے کچھ بھی کیا (اور میرا مال ضائع ہوا)، تو اس کا تاوان ادا کرو گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3033]
ترقیم العلمیہ: 3000
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3033، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں