الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي آدَابِهِ
فصل اوّل: اس کے آداب کے بارے میں
حدیث نمبر: 518
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوْتِرْ، وَمَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو پتھروں کے ساتھ استنجا کرے، وہ طاق پتھر استعمال کرے اور جس نے ایسا کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے ایسا نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔“ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 518]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف حصين الحميري ولجھالة ابي سعد الخير۔ أخرجه ابوداود: 35، وابن ماجه: 337، 338، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8838 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8825»
الحكم على الحديث: ضعیف
حدیث نمبر: 519
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَنْثُرْ وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوْتِرْ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے اور جو پتھروں سے استنجا کرے، وہ طاق پتھر استعمال کرے۔“ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 519]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 237، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7221 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7220»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 520
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوْتِرْ) )
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی پتھروں سے استنجا کرے تو طاق استعمال کرے۔“ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 239، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14128 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14174»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ پتھروں سے استنجا کرنے کی صورت میں ان کی تعداد طاق ہونی چاہیے، مزید وضاحت اگلے باب میں آ رہی ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح