الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ
آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 799
عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ قَالَ: مَرَرْتُ بِأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ: أَتَدْرِي مِمَّ أَتَوَضَّأُ؟ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (تَوَضَّأُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ) )
عبد اللہ بن قارظ کہتے ہیں: میں سیدنا ابو ہریرہ ؓ کے پاس سے گزرا، جبکہ وہ وضو کر رہے تھے، انھوں نے مجھ سے کہا: کیا تو جانتا ہے کہ میں کس چیز سے وضو کر رہا ہوں؟ پنیر کے ٹکڑے کھانے کی وجہ سے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس چیز کو آگ پر پکایا گیا ہو، اس کو کھانے سے وضو کیا کرو۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 352، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7605 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7594»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 800
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُ
سیدنا زید بن ثابت ؓ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قسم کی حدیث بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 351، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21598 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21934»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 801
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (تَوَضَّأُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ لَوْنَهُ) )
سیدنا ابو موسی اشعریؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آگ نے جس چیز کا رنگ تبدل کیا ہو، اس کو کھانے سے وضو کیا کرو۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 801]
تخریج الحدیث: «اسناده فيه ضعف وانقطاع، المبارك بن فضالة يدلس ويسوِّي، والحسن البصري لم يسمع من ابي موسي۔ أخرجه الطبراني في الاوسط: 2761، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19704 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19940»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 802
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ ثَوْرَ أَقِطٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ وَصَلَّى
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پنیر
کا ایک ٹکڑا کھایا اور اس سے وضو کیا اور نماز پڑھی۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 802]
کا ایک ٹکڑا کھایا اور اس سے وضو کیا اور نماز پڑھی۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 802]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9050 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9038»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 803
عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَرَأَيْتُ نَاسًا مُجْتَمِعِينَ وَشَيْخٌ يُحَدِّثُهُمْ، قُلْتُ: مَنْ هَٰذَا؟ قَالُوا: سُهَيْلُ بْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ أَكَلَ لَحْمًا فَلْيَتَوَضَّأْ) )
سیدنا معاویہؓ کا غلام قاسم کہتا ہے: میں مسجد ِ دمشق میں داخل ہوا اور دیکھا کہ لوگ جمع ہیں اور ایک بزرگ ان کو احادیث بیان کر رہے ہیں، میں نے کہا: یہ بزرگ کون ہیں؟ انھوں نے کہا: یہ سیدنا سہیل بن حنظلیہ ؓ ہیں، پھر میں نے ان کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی گوشت کھائے، وہ وضو کرے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 803]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة سليمان ابي الربيع۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 5622، والطحاوي في شرح معاني الآثار: 1/ 64، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17623 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17771»
الحكم على الحديث: ضعیف