🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ تَحْوِيلِ الْإِمَامِ وَالنَّاسِ أَرْوِبَتِهِمْ فِي الدُّعَاءِ وَصِفَةِ وَوَقْتِهِ
امام اور لوگوں کا دعا کے دوران اپنی اپنی چادریں تبدیل کرنے اور ان کی کیفیت اور وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2936
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قَالَ سُفْيَانُ: قَلْبُ الرِّدَاءِ جَعْلُ الْيَمِينِ الشِّمَالَ، وَالشِّمَالِ الْيَمِينَ
ان کا چچا (سیّدنا عبداللہ بن زید مازنی) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید گاہ کی طرف نکلے، قبلہ رخ ہوئے، اپنی چادر کو پلٹا اور دو رکعت نماز پڑھی۔سفیان کہتے ہیں: چادر کو پلٹنا یہ ہے دائیں کنارے کو بائیں طرف اور بائیں کنارے کو دائیں طرف کیا جائے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 2936]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 186، 192، 199، 1012، 1026، 1027، ومسلم: 894، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16432، 16451 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16565»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2937
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ اسْتَسْقَى لَنَا أَطَالَ الدُّعَاءَ وَأَكْثَرَ الْمَسْأَلَةَ، قَالَ: ثُمَّ تَحَوَّلَ إِلَى الْقِبْلَةِ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَقَلَبَهُ ظَهْرًا لِبَطْنٍ وَتَحَوَّلَ النَّاسُ مَعَهُ
(دوسری سند)عبد اللہ بن زید کہتے ہیں: تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے بارش مانگی تو لمبی دعا کی، اور اللہ تعالیٰ سے بہت زیادہ سوال کیا، پھر قبلے کی طرف پھرے اور اپنی چادر کو الٹا کیا اور اس کے ظاہر کو باطن کی طرف پلٹ دیا، لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چادر کو پلٹا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16579»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2938
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ بِأَسْفَلِهَا فَيَجْعَلَهُ أَعْلَاهَا فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ فَقَلَبَهَا عَلَيْهِ، الْأَيْمَنُ عَلَى الْأَيْسَرِ وَالْأَيْسَرُ عَلَى الْأَيْمَنِ
سیّدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارش کے لیے دعا کی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ رنگ کی چادر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاہا کہ اس کے نچلے حصے کو پکڑ کر اس کو اوپر کردیں، لیکن جب یہ کام مشکل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کے اوپر والے حصے کوہی) پلٹ دیا، یعنی دایاں بائیں پر اور بایاں دائیں پر۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 2938]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 1163، والنسائي: 3/ 156، وانظر الحديث السابق: 1720، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16462 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16576»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں