🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ
روزے کو باطل کردینے والے اور دورانِ روزہ مکروہ اور مباح امورکا بیان¤¤ان امورکے ابواب جن سے روزہ باطل ہو جاتا ہے۔ اور ان امور کا بیان جو روزہ کی حالت میں مکروہ یا مباح ہیں۔¤¤روزہ دار کے لیے سینگی لگوانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3748
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ مَرَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْفَتْحِ عَلَى رَجُلٍ يَحْتَجِمُ بِالْبَقِيعِ لِثَمَانِيَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِي فَقَالَ: ( (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ الْمَحْجُومُ) )
۔ سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو بقیع مقام پر سینگی لگوا رہا تھا، یہ اٹھارہ رمضان کا واقعہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ بھی پکڑا ہوا تھا، (اسے دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں نے روزہ افطار کر دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3748]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ اخرجه ابوداود: 2369، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17112 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17241»

الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ اخرجه ابوداود: 2369
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3749
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) : قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ وَأَنَا أَحْتَجِمُ فِي ثَمَانِيَ عَشْرَةَ خَلَوْنَ مِنْ رَمَضَانَ فَقَالَ: ( (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ) )
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے، جبکہ میں سینگی لگوا رہا تھا، یہ اٹھارہ رمضان کی بات تھی، آپ نے فرمایا: سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں نے روزہ افطار کر دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3749]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17259»

الحكم على الحديث: انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17259
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3750
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ سِنَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يَحْتَجِمُ لِثَمَانِيَ عَشْرَةَ، قَالَ: ( (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ) )
۔ سیدنا معقل بن سنان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے، جبکہ وہ سینگی لگوا رہا تھا، اس دن ماہِ رمضان کی اٹھارہ تاریخ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ افطار ہو گیا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3750]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 49، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 20/ 547، والنسائي في ’’الكبري‘‘: 3167، والبزار: 1001، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15944 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16040»

الحكم على الحديث: صحيح لغيره۔ اخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 49
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3751
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَتَى عَلَى رَجُلٍ يَحْتَجِمُ فِي رَمَضَانَ فَقَالَ: ( (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ) )
۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو ماہِ رمضان میں سینگی لگوا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں نے روزہ افطار کر دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3751]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ اخرجه ابوداود: 2367، وابن ماجه: 1680، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22382 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22741»

الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ اخرجه ابوداود: 2367
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3752
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ: ( (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ) )
۔ سیدنارافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا بیان ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں نے روزہ افطار کر دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3752]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ اخرجه الترمذي: 774، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15828 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15922»

الحكم على الحديث: حديث صحيح۔ اخرجه الترمذي: 774
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3753
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
۔ سیدنابلال بن ابی رباح رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی قسم کی روایت بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3753]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3754
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3754]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2261»

الحكم على الحديث: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2261
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3755
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
۔ سیدنااسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3755]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9576»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث متواتر ہے، اٹھارہ صحابہ کرام نے اس کو روایت کیا ہے، جمہور اہل علم اس بات کے قائل ہیں کہ اس حدیث کے درج ذیل دو معانی میں سے ایک معنی مراد لیا جا سکتا ہے:
(۱) یہ منسوخ ہو گئی ہے، اس دعوے کی ایک دلیلیہ ہے کہ اس باب کی پہلی حدیث میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ واقعہ فتح مکہ کے موقع کا ہے، جو۸ ھ میں پیش آیا تھا اور اگلے باب کی سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث کا واقعہ حجۃ الوداع کے موقع کا ہے، جو ۱۰ھ میں پیش آیا تھا۔ دوسری دلیلیہ ہے: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سینگی لگوانے کی کراہت والا واقعہ اس طرح پیش آیا کہ سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ روزے کی حالت میں سینگی لگوا رہے تھے، وہاں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دیکھ کر فرمایا: ان دو افراد نے تو روزہ توڑ دیا ہے۔ لیکن پھر
ٓپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزے دار کو سینگی لگانے کی اجازت دے دی تھی۔ اسی لیے سیدنا انس روزے کی حالت میں سینگی لگوا لیتے تھے۔ (سنن دارقطنی)
(۲) یہ حدیث محکم ہے، لیکن اس کا ظاہری معنی مراد نہیں ہے، بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ ایسے دو آدمی روزہ توڑنے کے درپے ہو گئے ہیں اور وہ اس طرح کہ سینگی لگانے والے کے پیٹ میں خون اتر سکتا ہے اور لگوانے والا اتنا کمزور ہو سکتا ہے کہ بعد میں ممکن ہے کہ اسے روزہ توڑنا پڑے۔ اگلے باب کی پہلی حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ دوسرا معنی راجح ہے اور اگر مفسداتِ روزہ پر غور کیا جائے تو پھر بھییہی معنی مناسب معلوم ہوتا ہے، کیونکہ ایک آدمی کا خون نکالا جا رہا ہے اور نکالنے والا منہ کے ذریعے چوس کر باہر پھینک دیتا ہے اور ان دونوں چیزوں کا روزہ کے ٹوٹ جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الحكم على الحديث: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9576
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں