🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ مَا جَاءَ فِي تَغْبِيْرِ الشَّيْبِ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ ونحوهما
سفید بالوں کو مہندی اور کتم (ایک پودا) وغیرہ سے رنگنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8208
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَعْنِي طَارِقَ بْنَ أَشْيَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كَانَ خِضَابُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْوَرْسَ وَالزَّعْفَرَانَ
۔ سیدنا ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں ہمارا خضاب ورس بوٹی اور زعفران ہوتا تھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الادب/حدیث: 8208]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البزار: 2975، والطبراني في الكبير: 8176، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15882 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15977»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8209
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَتْنِي أُمُّ غُرَابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ بُنَانَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا خَضَبَ عُثْمَانُ قَطُّ تَعْنِي عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
۔ بنا نہ بیان کرتی ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کبھی بالوں کو رنگ نہیں لگایا تھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الادب/حدیث: 8209]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ام غراب طلحة لايعرف حالھا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 538 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 538»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8210
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَخْضِبْ قَطُّ إِنَّمَا كَانَ الْبَيَاضُ فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِهِ وَفِي الْعَنْفَقَةِ وَفِي الرَّأْسِ وَفِي الصُّدْغَيْنِ شَيْئًا لَا يُكَادُ يُرَى وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی خضاب نہیں لگایا، بس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھی مبارک کے سامنے والے حصے میں، داڑھی بچے میں، کنپٹیوں میں اتنے معمولی بال سفید تھے کہ ان کو دیکھنا بھی مشکل ہوتا تھا، البتہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ مہندی سے رنگا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الادب/حدیث: 8210]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2341، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13263 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13296»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہندی اور کتم وغیرہ لگانا یا نہ لگانا، اوپر دونوں قسم کی روایات گزری ہیں، مثبت کو منفی پر مقدم کیا جاتا ہے، یعنی جن صحابہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مہندی وغیرہ نہیں لگاتے تھے، ان کی بات کو ان کے علم پر ہی محمول کریں گے،یعنی ان کو رنگنے کا علم نہ ہو سکا، بہرحال ان روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رنگنے اور نہ رنگنے، دونوں کا ثبوت ملتا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2341
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں