🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

57. الْبَابُ السَّادِسُ فِيمَا وَرَدَ فِي مِصْرَ وَجِهَةِ الْغَرْبِ
باب ششم: مصر اور مغرب کی سمت کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12756
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ وَهِيَ أَرْضٌ يُسَمَّى فِيهَا الْقِيرَاطُ فَإِذَا فَتَحْتُمُوهَا فَأَحْسِنُوا إِلَى أَهْلِهَا فَإِنَّ لَهُمْ ذِمَّةً وَرَحِمًا أَوْ قَالَ ذِمَّةً وَصِهْرًا فَإِذَا رَأَيْتَ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِيهَا فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَاخْرُجْ مِنْهَا“ قَالَ فَرَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ وَأَخَاهُ رَبِيعَةَ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَخَرَجْتُ مِنْهَا
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ عنقریب مصر کو فتح کرو گے، یہ وہ سر زمین ہے جس میں قیراط استعمال ہوتا ہے، جب تم اسے فتح کر لو تو وہاں کے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کو امان حاصل ہے اور ان کا میرے ساتھ رشتہ داری کا تعلق بھی ہے اورجب تم وہاں دو آدمیوں کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں جھگڑتا دیکھو تو وہاں سے نکل آنا۔ میں نے شرجیل بن حسنہ اور ان کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں لڑائی کرتے دیکھا تو میں وہاں سے چلا آیا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12756]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 2543، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21520 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21853»
وضاحت: فوائد: … اسماعیل علیہ السلام کی والدہ سیدہ ہاجرہ رضی اللہ عنہا اہل مصر میں سے تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیٹے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا بھی اہل مصر میں سے تھیں۔
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزے کا بیان بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو قوت و شوکت ملی اور مختلف ممالک کو فتح کر لیا۔ دینار اور درہم کے ایک جزء کو قیراط کہتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 2543
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں