سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
326. الْآيَتَانِ (118 - 119) قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ وَلِذَلِكَ خَلَقَهُمْ} الْآيَةَ
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً» کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 1104 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1104
نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ {118} إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ وَلِذَلِكَ خَلَقَهُمْ سورة هود آية 118-119 , قَالَ: " خَلَقَهُمْ لِلرَّحْمَةِ" .
حسن رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ﴾ یعنی اور یہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا اور ﴿وَكَذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ﴾ یعنی اور اسی لیے ان کو پیدا کیا کے بارے میں فرمایا: اللہ عزوجل نے انہیں رحمت کے لیے پیدا کیا۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1104]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الحكم على الحديث: سنده صحيح.
ترقیم دار السلفیہ: 1105 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1105
نَا هُشَيْمٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: قُرِئَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ سورة هود آية 119 , قَالَ: " أَهْلُ الرَّحْمَةِ لا يَخْتَلِفُونَ" .
ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ہم پر عمر بن عبد العزیز کا خط پڑھا گیا جس میں اللہ عزوجل کا فرمان ﴿إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ﴾ یعنی سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا درج تھا، تو فرمایا: اہلِ رحمت اختلاف نہیں کرتے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1105]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الحكم على الحديث: سنده ضعيف جدًّا لشدة ضعف جويبر بن سعيد، وروي بإسناد أحسن منه كما سيأتي.
ترقیم دار السلفیہ: 1106 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1106
نَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَرِيزٍ الأَزْدِيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ: وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ {118} إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ وَلِذَلِكَ خَلَقَهُمْ سورة هود آية 118-119، قَالَ: " خَلَقَهُمْ لِلرَّحْمَةِ" .
عکرمہ رحمہ اللہ سے جب اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ﴾ یعنی اور یہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا، اور اسی لیے انہیں پیدا کیا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ نے انہیں رحمت کے لیے پیدا کیا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1106]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الحكم على الحديث: سنده ضعيف لضعف عثمان بن مطر وأبي حريز عبد الله بن الحسين.
ترقیم دار السلفیہ: 1107 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1107
نَا أَبُو الأَحْوَصِ، قَالَ: نَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ {118} إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ سورة هود آية 118-119 , قَالَ:" مُخْتَلِفِينَ فِي الْهَوَى" .
عکرمہ رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ﴾ یعنی اور یہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا کے بارے میں فرمایا: وہ خواہشات نفس میں اختلاف کرتے رہیں گے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الحكم على الحديث: سنده ضعيف لما تقدم عن رواية سماك، عن عكرمة.