صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
11. باب الصدق والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کی صحت کو واضح کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 281
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، قَالَ: سَمِعْتُ بِلالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِيَّ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ، مَا يَظُنُّ أَنَّهَا تَبْلُغُ مَا بَلَغَتْ، فَيَكْتُبُ الِلَّهِ لَهُ بِهَا رِضْوَانَهُ إِلَى يَوْمِ يَلْقَاهُ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ، مَا يَظُنُّ أَنَّهَا تَبْلُغُ مَا بَلَغَتْ، فَيَكْتُبُ الِلَّهِ بِهَا سَخَطَهُ إِلَى يَوْمِ يَلْقَاهُ" .
سیدنا بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک تم میں سے کوئی ایک شخص اللہ تعالیٰ کی رضا مندی سے متعلق کوئی ایک بات کہتا ہے، اس شخص کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ بات کہاں تک پہنچ جائے گی، لیکن اللہ تعالیٰ اس بات کی وجہ سے، اس دن تک کے لیے، اس شخص کے بارے میں رضا مندی کو نوٹ کر لیتا ہے جس دن وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا۔ اور کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے متعلق کوئی بات کہتا ہے، اس کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ بات کہاں تک پہنچ جائے گی، لیکن اللہ تعالیٰ اس بات کی وجہ سے، اس شخص کے بارے میں، اس دن تک کے لیے، اپنی ناراضگی تحریر کر دیتا ہے جب وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3611، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 280، 281، 287، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 136، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2319، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3969، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 706، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16094، والحميدي فى (مسنده) برقم: 935»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن.