🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار بأن فتح الله على المسلم العمل الصالح في آخر عمره من علامة إرادته جل وعلا له الخير
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کہ جس مسلمان کو زندگی کے آخری حصے میں نیک اعمال کی توفیق دی جائے یہ اللہ کی طرف سے اس کے ساتھ خیر کا ارادہ ہونے کی علامت ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 342
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيَّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ" قِيلَ: وَمَا عَسَلُهُ قَبْلَ مَوْتِهِ؟ قَالَ:" يُفْتَحُ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ حَتَّى يَرْضَى عَنْهُ" .
سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے، تو اس کے مرنے سے پہلے اسے «عَسَلَهُ» ”شہد کر دیتا“ (یعنی اس کی پاکیزہ تعریف کرتا) ہے۔“ عرض کی گئی: اس کو مرنے سے پہلے شہد کر دینے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے مرنے سے پہلے نیک عمل کو کھول دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ شخص اس سے راضی ہو جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 342]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 342، 343، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1262، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17490، 22368، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 481، والبزار فى (مسنده) برقم: 2310، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2640، 2641، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3298» «رقم طبعة با وزير 343»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1114). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں